کھام گاؤں : واثق نوید، ایک اور ایوارڈ سے سرفراز؛ راجنندنی بہوادیش سنستھا نے ریاستی مثالی مدرس ایوارڈ سے نوازا

کھام گاؤں: (نمائندہ) :کھام گاؤں شہر کی معروف تعلیمی ، سماجی ، ملی ، ادبی ، صحافتی شخصیت واثق نوید کو 18 فروری کو ایک اور ریاستی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ جس سے انکے چاہنے والوں میں خوشیاں پائی جارہی ہے ۔
واضح رہے کہ جلگاؤں خاندیش کی سماجی تنظیم راجنندنی بہوادیش سنستھا ہر سال ریاستی سطح پر تعلیمی ، سماجی ، ادبی ، سیاسی ، طبی ، و دیگر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والے افراد کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اعزازات سے دیکر انکی ہمت افزائی کرتی ہے ۔ امسال کھام گاؤں شہر کی معروف شخصیت ، ضلع پریشد اردو مڈل سکول اٹالی کے انچارج صدر مدرس واثق اللہ خان المعروف واثق نوید کو بھی انکی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں ریاستی مثالی مدرس ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا تھا ۔ یہ ایوارڈ موصوف کو 18 فروری کو جلگاؤں خاندیش کے کلکٹر آفس میں واقع بچت بھون میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں دیا گیا ۔ واضح رہے کہ واثق نوید کو اس سے قبل بھی حکومت اور مختلف تنظیموں کی جانب سے قومی ، ریاستی اور ضلعی سطح کے ایوارڈ وں سے نوازا گیا ہے۔