مہاراشٹر

کھام گاؤں : شہد کی مکھیوں کا مسافر پر حملہ ؛ جان لیوا حملے میں مسافر کسان جگہ پر ہی ہلاک

کھام گاؤں: (واثق نوید) :کھام گاؤں سے چھ کلومیٹر قریب کھام گاؤں ، اورنگ آباد روڈ پر ایک موٹر سائیکل سوار پر اچانک شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا ۔ جس میں مسافر کی جگہ پر ہی موت واقع ہوگئی ۔ ملی جانکاری کے مطابق کھام گاؤں تعلقہ کے انترج کا ساکن جگناتھ رام دیو دیورے(58) کیسی ذاتی کام سے موٹر سائیکل سے کھام گاؤں آرہا تھا کہ گاؤں سے 3 کلو میٹر دور کھام گاؤں ، اورنگ آباد روڈ پر واقع سندھی نالے کے قریب شہد کی مکھیوں نے اچانک حملہ کردیا جس سے یہ جگہ پر ہی گرگیا ، شہد کی مکھیوں کا حملہ اتنا خطرناک تھا کہ قریب دو گھنٹوں تک شہد کی مکھیاں اس سے چمٹی رہی ، راستے پر ٹرافک جام ہوگیا تھا تقریبا 200 لوگ وہاں جمع ہوگئے تھے جنہوں نے شہد کی مکھیوں سے اس کسان مسافر کو آزاد کرنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے اس درمیان کیسی کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی گاڑی جائے حادثہ پر پہونچ گئی ۔ فائر بریگیڈ کے پانی کے پریشر سے مکھیوں کو اڑانے کی کوشش کی گئی مگر کوئی اثر نہیں ہوا ، بلکہ مکھیوں نے فائر بریگیڈ کے عملے کی طرف رخ کردیا جس کی وجہ سے اہلکاروں نے گاڑی کے کیبن میں پناہ لی۔ دو گھنٹوں کی مشقت کے بعد اسے ایمبولینس کے ذریعے کھام گاؤں سرکاری دواخانے میں لایا گیا۔ جہان ڈاکٹروں نے اسکی موت کا اعلان کردیا ۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی رکن اسمبلی آکاش فونڈکر دواخانے پہونچ گئے۔ معلومات حاصل کرنے کے بعد مقامی ایس ڈی او کو حکم دیا کہ آنجہانی کے ورثا کو کسان ہونے کی بنا پر امداد ملنے کے لیے کاروائی کی جائے ۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!