مہاراشٹر

امڑاپور: سرسید احمد خان اردوجونیئر کالج میں دوروزہ سالانہ گیدرنگ کا انعقاد

کھام گاؤں: (واثق نوید) : الفلاح ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انصرام چلنے والے ادارے سرسید احمد خان اردو جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس امڑا پور میں دو روزہ سالانہ گیدرنگ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔گیدرنگ کو دو دنوں میں تقسیم کیا گیا 14 فروری کو گیدرنگ کا پہلا حصہ فوڈ فیسٹیول کے طور پر منایا گیا ۔ فیسٹیول کا افتتاح سوسائٹی کے روح رواں اور صدر شیخ اعظم کے ہاتھوں عمل میں آیا اس موقع پر انہوں نے طلباء سے مختصر بات کی کہ کس طرح طلباء میں تجارتی ذمہ داریوں کو اور تجارتی اصول و ضوابط کو پروان چڑھانا چاہیے اس پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر انتظامیہ کے مختلف ذمہ داران اور بچوں کے سرپرست حضرات کے علاؤہ نویں اور دسویں جماعت کے طلبا و طالبات بھی شریک تھے جنہوں نے اس فیسٹیول کا خوب مزہ اٹھایا ۔ فیسٹیول میں گیارہویں کے طلباء نے مختلف قسم کی کینٹین(دکانیں ) لگائیں۔ گیدرنگ کا دوسرا دن 15 فروری الوداعی تقریب کے طور پر مختص رکھا گیا تھا جس میں مختلف پروگرام پیش کئے گئے ۔ اس سالانہ گیدرنگ کے انچارج اور نگراں ادارہ ہذا کے معلم رضوان اللہ خان تھے۔
الوداعی تقریب کی صدارت پرنسپل ظفر پٹیل نے کی ۔تقریب کی نوعیت کچھ اس طرح سے تھی کہ پہلے ثقافتی پروگرام ہوا جس میں ڈرامے الوداعی گیت غزل ہزل بیت بازی پیش کی گئی اس کے بعد کھانے کا وقفہ ہوا ۔گیارہویں جماعت کی طرف سے بارہویں جماعت والوں کے لیے پر تکلف کھانا کا نظم کیا گیاتھا ۔ بعد ازاں اظہار خیال ہوا جس میں بارہویں جماعت کے طلبہ و طالبات نے دو سالہ تاثرات پیش کیے پھر اساتذہ کرام کی تقاریر ہوئی جس میں تمام اساتذہ تمام اساتذہ نے طلباء باربی والے طلبہ و طالبات کے لیے نیک خواہشات پیش کیں ان کو امتحان کی لاحہ عمل اور تیاری بتائیں اور آنے والے چیلنجز سے کس طرح سینہ سپر ہو کے لڑنا ہے یہ بتایا۔یاد رہے کہ کے اس ادارے کے محنتی اساتذہ کرام میں سید عمران سر ،عبدالرحمن سر، شعیب اللہ خان سر، محمد معین اختر سر ، محمد عابد سر، رضوان اللہ خان سر شامل ہیں.
شیخ اعظم سر نے بھی بچوں کی خوب رہنمائی فرمائی.اس پورے پروگرام کی نظامت بڑے خوبصورت انداز سے شعیب اللہ خان سرنے اور عبدالرحمن سر نے ادا کی ۔آخر میں سال بھر کے مختلف تقاریب میں فاتح طلبا ء کو انعامات سے نوازا گیا اور ادارہ ہذا کے پرنسپل جناب ظفر پٹیل سر کے خطبہ صدارت پر جلسے کا اختتام عمل میں آیا ۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!