مہاراشٹر

ضلع پریشد مہاتماگاندھی ہائی اسکول ہیورکھیڑمیں دسویں جماعت کے طلباء کے لئے الوداعی تقریب کا شاندارانعقاد

اکولہ: ( ڈاکٹر محمد ذاکر نعمانی) :اکولہ ضلع کےتلہارا تعلقہ میں واقع ہیور کھیڑ شہر کی ضلع پریشد مہاتماگاندھی ہائی اسکول کے وسیع و عریض میدان میں22فروری کوالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔صدارت مدرسہ ہٰذا کے اُردو میڈیم انچارج سیّد قمر علی نے فرمائی۔بطور مہمانان خصوصی اسکول منیجمنٹ کمیٹی کے نائب صدر محمد شفقت، وارث خان،ڈاکٹر ذاکر نعمانی ،عتیق الرحمٰن،ظفر احمد،محمد زبیر اور توصیف احمد خان موجود تھے۔تقریب کا آغاز دہم جماعت کے طالب علم فیصل علی کی تلاوت قرآن پاک سے اور ماہین فردوس نے نعت پاک پڑھ کر کی۔مہمانوں کےاستقبال کے بعد
اقصیٰ آفرین ،مہک فردوس ، فاطمہ فردوس،صبیحہ،الفیہ انعم ،آفرین انجم اورنزبا انجم ان طلباء نے تقاریر ، الوداعی گیت، گروپ گیت اور اپنے تاثرات پیش کر کے سامعین کی آنکھوں کو نم کر دِیا۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد ذاکر نعمانی نے اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے طلبہ سے فرمایا کہ یہ امتحان آپ کےزندگی کا پہلا امتحان ہے اسی لئے امتحان گاہ کے قریب پہنچ کر آپ کو کسی پریشانی، ڈپریشن کا شکار نہیں ہونا چاہیے ۔ بلکہ اطمینان وسنجیدگی کے ساتھ پرچہ کو حل کریں خوب محنت کریں اور خوب اچھے نمبرات حاصل کریں۔ ظفر احمد سر نے کہاکہ پڑھائی کا ٹائم ٹیبل فریم کریں اور مشکل ترین مضامین کو زیادہ وقت دیں۔عتیق الرحمٰن سر نے عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ حالات حاضرہ کودیکھتے ہوۓ دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیے کہا اور امتحان میں کامیابی کے لیے دعائیں بھی دی ۔توصیف احمد خان اور محمّد زبیر نے کہاکہ اپنی تعلیمی سلسلے کوجاری رکھیںاور آنے والے ہر امتحان میں کامیابی حاصل کریں ۔ محمد شفقت نے طلباء کو خصوصی دعاؤں سے نوازا۔
صدراتی تقریر میں قمر علی نے کہا آپ نے یہاں زندگی کے دس سال گزارے ہیں اور دہم جماعت تک تعلیم حاصل کیں اور اسی طرح تعلیم کا سلسلہ جاری رکھیں۔نظامت کے فرائض دہم جماعت کی طالبہ شا فیہ فردوس نے احسن طریقے سے انجام دیا اور ادارہ ہذا کے سینئر ٹیچر عبدالعظیم نے اظہار تشکر پیش کیا ۔اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں ناظم خان سركا کھانا پکانے میں اھم کردار رہا۔اسی طرح توصیف خان، نبیلہ فرحین،عبدالعظیم،کوثر نسرین میڈم اور اسٹاف نےخوب محنت کیں۔ آٹھویں تا دسویں جماعت کے سبھی طلباء نے کھانے کا لُطف اُٹھایا۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!