مہاراشٹر

اورنگ آباد: تبدلی نام کے خلاف جاری بے مدت دھرنے آندولن کومہاراشٹر مسلم عوامی کمیٹی کی بلا شرط حمایت

اورنگ آباد: (کاوش جمیل نیوز) : حکومت مہاراشٹر کے زریعے غیر قانونی طریقے سے تاریخی شہر اورنگ آباد کے نام کو تبدل کرنے کی کوششوں کے خلاف خاصدار امتیاز جلیل کی سرپرستی میں ضلع کلکٹر آفس کے سامنے جاری بے مدت آندولن دھرنے کو آج مہاراشٹر مسلم عوامی کمیٹی کی جانب سے بلا شرط حمایت دی گئی ہے۔ الیاس کرمانی کی سرپرستی میں 500 سے زائد لوگوں نے کل دھرنے پر جا کر امتیاز جلیل کے آندولن کی تائید کی۔ تائیدی خط میں یہ واضح انداز میں لکھا گیا ہے کہ اس لڑائی میں پوری عوامی کمیٹی امتیاز جلیل کا ساتھ دینے تیار ہے۔ انشاء اللہ، اللہ کی مدد بھی ضرور آئے گی۔ پورے شہر کو اس معاملے میں اتحاد اور اتفاق کا مظاہر کرنا بے حد ضروری ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سہیل ذکی الدین نے کہا کہ اس فیصلے کے خلاف ہمیں سڑکوں پر اترنا ضروری ہے. ہمیں زندہ قوم ہونے کا ثبوت دینا ہوگا۔ ملک کے عدلیہ پر ہمیں پورا بھروسہ ہے۔ انشاءاللہ جیت ہماری ہی ہوگی. امتیاز جلیل کے اٹھائے ہوئے ہیں اس جرات مندانہ قدم کی تعریف کرتے ہوئے خالد سیف الدین نے کہا کہ آج تک کہ عوامی کمیٹی کے کیے ہوئے تمام کام اب ایم آئی ایم کے ہیں اور ایم آئی ایم کے کیے ہوئے تمام کام عوامی کمیٹی ہیں ۔ شہر کے اس مسئلے نے ہمیں ایک کر دیا ہے۔ الیاس کرمانی نہ کہا کہ تمام نظریاتی اختلافات کو ختم کر کے، ہم اب دل و جان سے شہر کے نام کو بچانے کے لیے امتیاز جلیل کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس مدعے کو لے کر دنیا کی سب سے بڑی عدالت میں اپیل کریں ۔ اس کائنات کے مالک کی عدالت سب سے بڑی عدالت ہے. اپنے اللہ سے رجوع ہو جائیں. اس سے گڑگڑا کر دعائیں مانگیں. نفل روزوں کے اہتمام کریں۔ انشاء اللہ شہر کا نام تبدیل نہیں ہوگا۔ 10 مارچ کو جو شہر بند کی اپیل کی ہے اسے بھی الیاس کرمانی نے وہاں دوہرایا. پر امن طریقے سے اپنا احتجاج درج کروانے کی اپیل بھی الیاس کرمانی نے عوام سے کی. امتیاز جلیل نے مہاراشٹر مسلم عوامی کمیٹی کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ، یہ لڑائی وہ ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ صرف اور صرف شہر کے نام کی بقا کے لیے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی یقین دلایا کہ جب تک انھیں کامیابی نہیں مل جاتی وہ اس مدعے کو سڑک سے لے کر ایوانوں تک زندہ رکھیں گے. انہوں نے تمام شہریان سے اپیل کی ہے کہ اپنی اپنی سہولت سے اس آندولن میں شریک ہو کر حکومت کو یہ پیغام دیں کہ ہم اس کے فیصلے کو تسلیم کرنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں کے اراکین سے بھی اپیل کی شہر کے نام کی بقا کے لیے سب متحد ہوکر ایک پلیٹ فارم پر آ جائیں اپنے اپنے اختلافات کو ختم کر کے اپنی طاقت کا مظاہر کریں ۔ تمام مکاتبِ فکر کے علماء اور شہر کے پڑھے لکھے دانشوار حضرات سے بھی انہوں نے گُزارش کے وہ اپنا احتجاج حکومت تک پہنچانے میں انکا ساتھ دیں۔ اس موقع پر الیاس کرمانی کے ساتھ خالد سیف الدین، ابوبکر رہبر، عبد الروف، ڈاکٹر سہیل ذکی الدین، افضل حسین قادری، رمضانی خان، خالد احمد، حسن پٹیل، شفیق احمد، نوید حشر، ڈاکٹر صفدر صدیقی، سید فرحاج، محمد انور، ظفر پٹھان، عامر جاگیردار، اظہر خان، سید لائق، ایڈووکیٹ سعید، جمیل احمد کے ساتھ ان کے سیکڑوں چاہنے والے موجود تھے.

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!