جونی پینشن مطالبہ لیکر مالیگاوں ملاڑمین تنظیموں کی جانب سے 20 مارچ کو مورجہ! تنظیوں کے ذمے داران نے ملاقات کر اردو اساتذہ سے بھی شامل ہونے کی گذارش کی

مالیگاؤں: (کاوش جمیل نیوز) : جونی پنشن اسکیم نفاذ کے لئے ریاستی سطح سے لیکر مقامی سطح تک 14 مارچ سے بے مدت ہڑتال جاری بے۔ ہڑتال کے ذمہ داران کے فیصلے پر عمل آوری کرتے ہوئےمدھیہ ورتی ساسکیہ نیم ساسکیہ کرمچاری سنگھٹنا سمنوے سمیتی مالیگاوں کی جانب سے جونی پنشن اسکیم نفاذ کے مطالبہ میں شدت پیدا کرنے کے لئے 20 مارچ 2023 بروز پیر کو دوپہر میں 12 بجے کاکانی ہائی اسکول مالیگاؤں سے ایڈیشنل کلیکٹر آفس مالیگاؤں تک عظیم الشان مورچہ کا انعقاد تمام سرکاری اصول و ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے کیا جا رہا ہے، اس لیے 18 مارچ کو کوارڈینیٹر کمیٹی کے ذمہ داران، ساجد نثار احمد، آر ڈی نکم، رئیس احمد، سندیپ بچھاؤ، بھرت شیلار پرلہاد دگے، ظہور خان، نے شہر مالیگاؤں کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ سے ملاقات کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اردو اساتذہ، خاتون اساتذہ سے مورچہ میں شامل ہونے کی گذارش کی، نیز تعلیمی اداروں کے ذمے داران، ہیڈ ماسٹر صاحبان سے بھی گذارش کی گئی، ذمے داران نے تمام سرکاری ملازمین، نیم سرکاری ملازمین، پرائمری، ہائی اسکول ، جونیئر کالج، سینیٹر کالج، کارپوریشن، ضلع پریشد، نان گرانٹ، پینشنرز، اساتذہ اور خاتون اساتذہ سے گذارش ہے کہ جونی پنشن اسکیم کے نفاذ کے لئے 20 مارچ کو نکلنے والے مورچے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں،