مہاراشٹر

ایس ٹی کارپوریشن کی بس خدمات کی کمی کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا ؛ سرپنچ ظہور خان کے ساتھ گاؤں کے لوگوں کا بس سروس بڑھانے کا مطالبہ

پاتور: پاتور تعلقہ کے دیہی علاقہ کھیٹی گاؤں جو ضلع کے آخر میں ہے، ایس ٹی کارپوریشن کی بس خدمات کی کمی کی وجہ سے کافی مشکلات کا شکار ہیں۔ بالاپور سے کھیٹی بس گزشتہ 8 سے 10 ماہ سے بند ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو پرائیویٹ گاڑیوں میں سفر کرنا پڑ رہا ہے۔ جس کے سبب یہاں کے ساکنان کو بہت ساری تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے.
اس تعلق سے گاؤں کے سرپنچ ظہورخان،گجانن لانڈے،روزگار سیوک ایسوسی ایشن کے پاتور تعلقہ صدر تصور خان،بے جے پی کارکن بال کرشن تالے،صحافی نصیر احمد شیخ، نے 15 مئی کو ڈویژنل کنڑولر شوبھانگی شیرساٹھ کو میمورنڈم پیش کرکے مطالبہ کیا کہ وہ جلد سے جلد بالاپور سے کھیٹی بس کو شروع کریں.

JAMSHAM HAIR OIL KHETRI

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!