مہاراشٹر

ضلع پریشد اُردومڈل اسکول ہیورکھیڑمیں عظیم الشان جلسہ سیرت النبی ؛ کوئز مقابلہ،نعت پاک اور تقاریر میں 45 طلباء نےلیا حصہ؛ ننھی ننھی زبانوں سے خود اعتمادی کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر ڈالی روشنی

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :اکولہ ضلع کےتلہارا تعلقہ میں واقع ہیور کھیڑ شہر کی ضلع پریشد اُردو مڈل اسکول میں ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے عظیم الشان جلسہ سیرت النبی کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ضلع پریشد اکولہ کے سابق نائب صدر ضمیر اللہ خاں پٹھان نےفرمائی ۔جب کہ مدرسہ ہٰذااسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر نصرت خاں پٹھان، محمد عادل(رُکن پنچایت سمیتی)، عبدالرزاق(رُکن گرام پنچایت)کامل علی میر صاحب(رُکن پنچائت سمیتی) محمد ثاقب (پَترکار) کی خصوصی شرکت رہی۔ مہمانوں کے استقبال کے بعد غرض و غایت صدر مدرس جوّاد حسین نے بیان کی، بعد ازاں کوئز مقابلہ،نعت پاک اور تقاریر مقابلے شروع ہوۓ جس میں اسکول کی ہر جماعت سے منتخب طلبہ میں سے جماعت اول تا چہارم، نعت خوانی اور تقریر کے لیے جونیئر اور سینئر دو گروپ بنائے گئے اسی نہج پر جماعت پنجم تا ہفتم سے بھی جونیئر اور سینئر دو گروپ تشکیل دیے گئے.اس طرح 45 طلباء نے شرکت کی اور ہر گروپ سے 12 طلبہ نے بالترتیب اول دوم اور سوم انعام حاصل کیا. ان عاشقانِ رسول (صل اللہ علیہ وسلم) نے عشقِ احمد سے سرشار ہو کر نذرانہء عقیدت (نعت) پیش کیے نیز اپنی ننھی ننھی زبانوں سے خود اعتمادی، منفرد انداز اور لب و لہجے کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔جونیئر گروپ نعت خوانی مقابلے میں محمد ابوبکر محمد عمران اول، اریبہ مہک اشفاق حسین دوم اور نورین کشف انور خاں سوم انعام کے حقدار رہے۔جونیئر گروپ تقریری مقابلے میں انعام یافتہ طلبہ اول عائشہ صدیقہ شیخ رحمت، دوم ذیشان خاں مصطفیٰ خاں اور علیزہ فاطمہٰ شیخ وحیدنے سوّم مقام حاصل کیا ۔اسی طرح سینئر گروپ نعت خوانی مقابلے میں ام کلثوم محمد فاروق نے اول، نشرح فردوس عبدالرّازق نے دوم اور ماہین مہک عبدالممتاز کنے سوم مقام حاصل کیا سینیئر گروپ تقریری مقابلے میں اول مقام عبدالمنّان عبدالرزّاق، دوّم اقصٰی انجم عمران علی اور حمیرا فاطمہٰ انور خاں نے سوم مقام حاصل کیا ۔اِن سبھی طلباء کو شیلڈز ،سرٹیفکیٹ اور نقد رقم دے کر حوصلہ افزائی کی گئی ۔محسن بیگ سر نے سبھی شریک طلباء کو نقد رقم دےکرہمت افزائی کی۔حَکَم کے فرائض اکولہ ضلع کی مایہ ناز شخصیات حسین احمد واصف، واثق ندیم اور عرفان ظفر قریشی نے بحسن و خوبی انجام دیے. راجو قریشی نے نظامت کی ذمہ داری بحسن و خوبی انجام دی اور مصطفیٰ خان کے اظہار تشکر پر یہ نورانی جلسہ اختتام پذیر ہوا ۔اخیر میں ضمیر اللہ خاں پٹھان کی جانب سے مٹھائی تقسیم ہوئی.انچارج صدر سیید جوّا د حسین ،غُلام مصطفیٰ،ناظم الدین خطیب ،عادل محمد،ادریس سر ،ماجد سر،ناظم خان ،آصف شاہ ،امتیاز سر ، راجو قریشی ، عبدالحمید ،محمد کلیم اور اسٹاف نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے انتھک محنت کی ۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!