بھیونڈی میں مومن ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام ورک شاپ صَمد نگر کی رابعہ گرلز اسکول میں 10 دسمبر اتوار کو مرکزی مُعَلّم اہلیتی امتحان CTET پر علی انجم رَضوی کا وَرک شاپ
بھیونڈی : 18 واں مرکزی معَلّم اہلیتی امتحان (CTET) پورے ملک میں 21 جنوری 2024ء اتوار کو منعقد ہونے جا رہا ہے۔ یہ امتحان 20 زبانوں میں ملک کے 135 شہروں کے امتحانی مراکز پر رکھا جائے گا۔ امتحان سے متعلق تفصیلی معلومات ویب سائٹ https://ctet.nic.in پر مہیا کرائی جائے گی۔ اس امتحان کا نصاب، زبان، اہلیتی طریقہ کار اور دیگر معلومات CBSE نے اپنے انفارمیشن بلیٹن (Information Bulletin) کے ذریعے امتحان دینے والے امیدواروں کے لیے اپنی اسی آفیشیل ویب سائٹ پر مہیا کرائی ہے۔
پرائمری مدرسین کی تقرّری کے لیے حکومت نے معَلّم اہلیتی امتحان (TET) کامیاب کرنا لازم کر دیا ہے۔ ریاستی سطح پر مہاراشٹر معلم اہلیتی امتحان (MAHATET) لیا جاتا ہے جبکہ مرکزی سطح پر لیا جانے والا امتحان مرکزی معلم اہلیتی امتحان (CTET) ہے۔
دونوں امتحانوں کی سطح دشواری بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے اِن امتحانوں کے نتائج بہت مایوس کن آتے ہیں۔ معروف صحافی و مدرس علی انجم رضوی مسلسل کئی برسوں سے ان امتحانات میں کامیابی کے لیے امتحان دینے والے ریاست بھر کے امیدواروں کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ آپ کی دانشمندانہ رہنمائی سے اب تک سینکڑوں امیدوار ان مشکل ترین امتحانوں میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔
بروز اتوار 10 دسمبر 2024ء کو موصوف کا CTET ورک شاپ بھیونڈی کی رابعہ گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج، صَمد نگر، کنیری میں منعقد ہونے والا ہے۔ یوسف رمضان مومن (چیرمن رابعہ گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج، بھیونڈی) اور سبحان سکندر انصاری (سیکریٹری مومن جماعت خانہ، بھیونڈی) کی سرپرستی میں ہونے والا یہ ورک شاپ صبح 10:30 بجے شروع ہو جائے گا۔ اس ورک شاپ سے متعلق مزید معلومات کے لیے مذکورہ اسکول کی صدر مُدَرّسہ مومن تبسّم نیاز احمد سے موبائل نمبر 9834330161 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ ورک شاپ امیدواروں کے لیے مفت رکھا جا رہا ہے جبکہ اہم معلومات درج کرنے کے لیے پین اور نوٹ بک اسکول کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔