بین الاقوامی یومِ اُردو 9 نومبر سے 15 فروری قومی یوم اُردو تک مختلف سماجی، تعلیمی، علمی وادبی اور کھیل کے مقابلوں کا انعقاد ؛ نظیر منشی توصیفی کمیٹی شولاپورکا اعلان
شولاپور: ( اقبال باغبان) :خادِمِ قوم وملّت محترم نظیر منشی کی سماجی، تعلیمی اور علمی وادبی خدمات کو سراہنے اور ملّت میں ایسے کاموںکو تقویت بخشنے اور توسیع وتحریم کے لیے شولاپورمیں نظیر منشی توصیفی کمیٹی کی بنیاد ڈالی گئی۔ اس کمیٹی کے زیرِ اہتمام محترم نظیر منشی صاحب کی سماجی، تعلیمی اور علمی وادبی خدمات کا اعتراف کرنے کا ایک انوکھا پروگرام ترتیب دیاگیا۔ ۹/ نومبر بین الاقوامی یومِ اُردوسے ۱۵/فروری قومی یومِ اُردو تک مختلف سماجی، تعلیمی، علمی وادبی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل کے مقابلوں کے انعقاد کا منصوبہ بنایا گیا۔ یہ تمام سرگرمیاں شولاپور اور بیرون شولاپور ممبئی، بھیونڈی، پونہ،اورنگ آباد، بییڈ، پربھنی،ناندیڑ، مالیگاو،ادگیر، لاتور، اوسا، کولہاپور، اچّل کرنجی، سانگلی کی مختلف پرائمری اورہائی اسکول،جونیئر کالج، سینئر کالج اور یونیورسٹیوں کے ساتھ ساتھ مختلف سماجی، تعلیمی اور ادبی اداروں کے اشتراک سے مضمون نویسی، تقریری مقابلے، خوشخطی، ڈرائنگ اور نگ بھرو مقابلے، ریاضی آولمپیڈ، ٹیلنٹ ٹیسٹ، تعلیمی مذکرے، مشاعرہ، کرئیر گائڈنس پروگرام، اسکارلرشپ گائڈنس پروگرام، اعترافِ خدمات ایوارڈ، کتب خانوں کی سیر، ریاستی، قومی اور بین الاقوامی آن لائن کوئز ، سیمیناراور مختلف کھیلوں کے مقابلے لیے جایں گے۔
نظیر منشی کی خدمات کے اعترف میں ہونے والی ان سرگرمیوں کا افتتاحی پروگرام نظیرمنشی صاحب کی یوم ولادت پر ان کی گلپوشی سے کیا گیا۔ اس تقریب میں ان تمام سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی گئ۔ اس تقریب کی صدرات سوشل کالج کے کارگزارپرنسپل ڈاکٹر اقبال تنبولی نے کی، ایوب منگلگیری، یعقوب منگلگیری اور ایوب نلامندونے مہمانان ِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ پروگرام کی ابتداء تلاوت قرآن سے ہوئی۔ محمودنوازنے مہمانان و حاضرین کا استقبال کیا۔ محمد شفیع چوبدارنے پروگرام کی نوعیت اور تعارف پیش کیا۔ ایوب نلامند، ایوب منگلگیری، یعقوب منگلگیری،انورکمیشنر، ناصرالدین الندکر، محبوب کمٹے، شکیل خیردی،شفیع کیپٹن، الیاس شیخ، ڈاکٹرعبدالرشید شیخ، عبدالمنان شیخ، اخلاق پٹیل، الٰہی جمعدار، لیاقت شیخ نے محترم نظیر منشی صاحب کے کارہائے نمایاں اور خدمات پر اپنےبیش قیمتی خیالات کا اظہارکیا۔
پروگرام کو کامیاب بنانے میں اقبال باغبان، شکیل قادری ، مظہرالوڈی ،عمران المیلکر،وسیم نلامندوسر اور مزمل باغبان نے بہت محنت کی۔ اقبال انصاری، ایوب خان، عقیل منشی، عارف شیخ، مناف شیخ، حسین صاحب شیخ، مولاعلی کوکاپلی، اقبال پٹھان، رفیق خان، اقبال ہنڈیکری ، سید واثق نے شرکت فرما کر پروگرام کی رونق بڑھائی۔ رسمِ شکریہ پروفیسر زین الدین پٹیل کی اداکی۔