مہاراشٹر

حاجی سید اکبراردواسکول پاتورمیں سائنسی میلہ کا کیا گیا انعقاد

پاتور: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :لوکہت شکشن پرسارک منڈل پاتور کے زیر اہتمام حاجی سید اکبر اردو پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکول پاتور میں بدھ 29/11/2023 کو اسکول کی سطح پر سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ سوسائٹی کے سکریٹری سید اکبر عبداللہ سید محسن نے سائنس نمائش کی صدارت کی۔ سائنس نمائش کا افتتاح سید اکبر عبداللہ سید محسن CEO لوکہت شکشن پرسارک منڈل پاتورنے کیا۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی سید خیرو سید خواجہ، شیخ شکیل شیخ بادشاہ، رئیس خان روم خان تھے۔ اسکول کے پرنسپل شیخ نصرت اللہ، پرائمری اسکول کے انچارج پرنسپل سید ساجد اور سائنس اور ریاضی شعبہ کے اساتذہ نے تمام مہمانانِ کرام کو گلدستہ دے کر انکا استقبال کیا۔ صدارتی خطاب میں محترم سید اکبر عبداللہ نے طلباء کی سائنس اور ٹیکنالوجی کے بارے میں رہنمائی کی۔ہندوستان آج سائنس اور ٹیکنالوجی میں دنیا کی تیسری بڑی طاقت بننے جارہا ہے۔مزید چندرائن- 3 کی کامیابی سے طلباء کو روشناس کروایا۔طلباء کی جانب سے سائنس کے کل 27 ماڈلز نمائش میں پیش کیے گئے۔ پروگرام کی نظامت اسکول کے معاون مدرس محمد عمران نے کی جبکہ شیخ منیر نے مہمان کا شکریہ ادا کیا۔تمام مہمانان نے طلباء کے ذریعے تیار کیے گئے ماڈلز کا مشاہدہ کیا اور شریک طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر والدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سائنسی میلہ کو کامیاب بنانے کے لیے اسکول کے تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے نے بھرپور محنت کی۔
AKOLA DISTRIBUTOR JAMSHAM HAIR OIL 02

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!