رفاہ ملٹی پرپز فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک روزہ ترغیبی و تعلیمی سیمینار کا انعقاد
:اكولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :اكولہ شہر کی تعلیمی تنظیم رفاہ ملٹی پرپز فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک روزہ ترغیبی و تعلیمی سیمینار کا انعقاد اكوٹ فائل کے ملّت کیمپس کے وسیع و عریض ہال میں کیا گیا۔صدارت سرفراز نواز خان نے فرمائی۔جب کہ جرمنی سے تشریف لائے حبیب بخروش( ماسٹرز انجینیئرنگ ۔میکنیکل)اور آکولہ کے فیصل خان (زیرِ تعلیم انجینئرنگ ماسٹرز ڈگری جرمنی)رضوان کپور ،ڈاکٹر محسن امین، معین گوہر، امین خان لودھی، ڈاکٹر عروبہ بطور مہمان خصوصی موجود رہے۔ابتدائی کلمات رفا فاؤنڈیشن کے صدر نعیم فراز نے موثر انداز میں بیان کیے بعد ازاں حبیب بخروش اور فیصل خان کا اعزازکیا گیا۔ اس کے بعد حبیب بخروش نے اپنے تعلیمی سفر کی تجربات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے ابتدائ تعلیمی نتائج اطمینان بخش نہ بھی ہوں لیکن اگر آپ زندگی میں کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو تہیہ کریں سچی محنت اور لگن کے ساتھ آپ خود میں بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں اللہ پر یقین کامل رکھ کر صبر شکر اور دعا کے ساتھ محنت جاری رکھیں۔ اللہ بہتر صلہ ضرور دےگا۔ حبیب بخروش اور فیصل خان کی حوصلہ مند رہنمائی سے طلبہ مستفید ہوئے ۔ اخیرمیں ملت ہائی اسکول کے صدرسرفراز نواز خان کے خطبہ صدارت پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ نظامت کے فرائض ساحر آفتاب نے انجام دیے۔واضح ہو کہ اس سیمینار کا طلبا کی تعلیمی وترغیبی رہنمائ کے لیے انعقاد کیا گیا۔جس میں کثیر تعداد میں طلبہ شریک ہوئے