مہاراشٹر

شعبہ تدریس میں 40 سالہ خدمات کے بعد محمد مسلم کبیر فرائض سے بحسن وخوبی سبکدوش ؛ تعلیمی،صحافتی، ادبی اور سماجی احباب کے پیامات خیر خواہی

لاتور: ( نمائندہ) :اوسہ ضلع لاتور کے حضرت سورت شاہ اُردو اسکول کے مدرس جناب محمد مسلم کبیر اپنے شعبہ تدریس میں 40 برس تک فرائض انجام دیے۔بلحاظ عمر 30 اپریل 2024 کو بحسن وخوبی سبکدوش ہوئے۔ فخرالدین علی احمد ایجوکیشن سوسائٹی کے الحاج شیخ محمد عرف چھوٹے میاں، ایڈوکیٹ سمیع الدین پٹیل،صدر مدرس محمد شفیع الدین پٹیل، ذاکر زرگر سر ڈاکٹر وحید قریشی نے اس وقت اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محمد مسلم کبیر کے تعلیمی،صحافتی،سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔اس جلسے کی نظامت شیخ مجیب شبّیر اور ہدیہ تشکر بدیع الدین پٹیل نے پیش کیا۔ اس وقت محمد عبد الغنی سر، محترمہ رضیہ باجی، محترمہ شیخ ایم ایم باجی، شبانہ منگلے باجی ، شگفتہ منیار باجی، یاسر عرفات قاضی، نجیب الدین پٹیل، جیلانی قاضی، اور دیگر احباب موجود تھے ۔latur 02


اوربٹ انگلش اسکول کے سیکریٹری ایڈوکیٹ اقبال شیخ، عظیم جونیئر کالج کے سپروائزر ڈاکٹر خلیل صدیقی، سولاپور کے معروف صحافی ایوب نلا مندو ،عثمان آباد کے تنظیم اساتذہ کے خضر موروے،لاتور کے معروف صحافی شیخ عبد الصمد، جیلانی مُلّا راز اوسوی، اُردو اساتذہ تنظیم کے محمد شریف ہنّورے،اور دیگر احباب نے محمد مسلم کبیر کے تعلیمی، سماجی،صحافتی اور ادبی خدمات کو مضامین کے ذریعے پیش کر کے مستقبل میں بھی ان خدمات کو جاری رکھنے کی توقعات رکھے ہیں۔
ہندی ہفت روزہ لاتور رپورٹر کے مدیر مظہر پٹیل اور ورکنگ ایڈیٹر ایڈوکیٹ اقبال شیخ نے بتایا کہ جناب محمد مسلم کبیر کی عوامی زندگی اور خدمات پر منحصر ایک خصوصی شمارہ ترتیب دیا جا رہا ہے جلد ہی اس کی رسم اجراء مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں عمل میں لائی جائے گی۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!