صدر مدرس محمد سہیل اختراور عائشہ عارف “تخلیقی معلم” اعزاز سے سرفراز
اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :مہاراشٹر راجیہ شکشک پریشد پراتھمک وبھاگ کی ضلعی شاخ اکولہ کی جانب سے 10 ستمبر 2023 کو محمد سہیل اختر شاہداور عائشہ عارف “تخلیقی معلم”اعزا ز سے نوازا گیا۔یہ اعزازسال رواں کے لیے عمدہ کارکردگی کے عوض آمدار وسنت راؤ جی کھوٹرے کی صدارت میں، سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر رنجیت پاٹل کے ہاتھوں، اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے عہدیداران و ذمہ داران کی موجودگی میں نوازا گیا۔ ایوارڈ فنکشن میں محترم نارائن گوہانکر، اکولہ کےڈپٹی ایجوکیشن آفیسر رتن سنگھ پوار ، پرکاش چترکر،ڈاکٹر صابر کمال اور شہر و ضلع کی کئی معزز شخصیات شریک تھے۔عنبرین اُردوپرائمری اسکول کے صدر مدرس محمد سہیل اختراور عنبرین اُردو ہائی اسکول کے صدر معلّمہ عائشہ عارف گزشتہ کئی سالوں سے طلبہ کے لیے نت نئے تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں کو کامیابی کے ساتھ انجام دیتے آ رہے ہیں.یہ اعزاز ضلع کے KG سے PG تک تعلیمی میدان میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے ہونہار، باکمال اور با صلاحیت اساتذہ کو تفویض کیا گیا. صدر مدرس محمد سہیل اختراورصدر معلّمہ عائشہ عارف تخلیقی معلّم ایوارڈ ملنے پر عنبرین اُردو مینارٹی ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر غلام عارف ،شیخ رضوان ،ڈاکٹر مجاہد احمد ،مہوش عارف ،محمد رفیع الدین مجاہد ،اسمٰعیل ضمیراورضلع کے بیشتر اساتذہ نے مبارکباد پیش کی ۔