مہاراشٹر

عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت نہ کر سکے تو ہم سے گلی کا کتا بہتر ہے۔ مولانا عمرین محفوظ رحمانی ….. میڈیا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے(MPمتیاز جلیل) ؛ تحفظ دین میڈیا کے زیر انتظام اجلاس عام و تقریب رسم اجراء خبروں کی خبر کا کامیاب اختتام

اورنگ آباد: (پریس ریلیز) :26 جنوری : تحفظ دین میڈیا کے زیر انتظام 26 جنوری 2024 کو مولانا آزاد ریسرچ سینٹر اورنگ آباد پر ایک عظیم الشان اجلاس منعقد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحفظ دین میڈیا کی خدمات کا تعارف اور سرگرمیاں پر مہمان مقررین نے اپنے مثبت اور مفید خیالات کا اظہار کیا اور ڈائریکٹر قاری ضیاء الرحمن فاروقی اور ان کے والد گرامی حضرت مولانا محفوظ الرحمن فاروقی کو خوب سراہا۔اجلاس کی صدارت حضرت مولانا عمرین محفوظ رحمانی (سیکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ) نے بحسن و خوبی انجام دی۔مقرر خصوصی کی حیثیت سے عالی جناب سید امتیاز جلیل رکن پارلیمنٹ اورنگ آباد اور حضرت مولانا مفتی عبد الرشید مفتاحی پونہ تشریف فرما ہوئے اور سامعین کو اپنی پند و نصائح سے خوب مستفید ہونے کا اعزاز بخشا۔ایم آئی ایم ایم پی امتیاز جلیل نے عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ تحفظ دین میڈیا کو میں نے شروع سے دیکھا ہے , اورنگ آباد کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے والے اس میڈیا ہاؤس کا مستقبل بہت تابناک ہے, لوگوں کو چاہئے کہ وہ تحفظ دین میڈیا کی تمام خدمات سے استفادہ کریں, الیکٹرانک میڈیا کی کامیابی کا سفر ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھ چکے اب تحفظ دین میڈیا کا پرنٹ میڈیا میں اخبار بھی ایک مثال قائم کریگا یہ ہمارا یقین ہے, کیونکہ ہر ہر پہلو پر بڑے منظم طریقہ سے کام کیا جاتا ہے,جناب امتیاز جلیل نے مولانا محفوظ الرحمن فاروقی اور ضیاء اپرحمن فاروقی کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا,مقامی مقررین میں حضرت مولانا صدرالحسن صاحب مدنی اور حضرت مولانا عبدالرشید صاحب مدنی اور حضرت مفتی انیس الرحمٰن ندوی اور جناب سید شارق نقشبندی صاحب نے بھی تحفظ دین میڈیا کی خدمات کا اعتراف کیا اور خوب دعاؤں سے نوازا۔واضح رہے کہ اجلاس میں مہمان مقررین کو مولانا محفوظ الرحمن فاروقی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ الحمدللہ تحفظ دین میڈیا کی خدمات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا اور تحفظ دین میڈیا نے پرنٹ میڈیا کی دنیا میں کامیاب و مضبوط قدم رکھا اور اجلاس میں صدر مجلس کے دست اقدس پر تحفظ دین میڈیا کا ہفت روزہ اخبار خبروں کی خبر کا اجراء عمل میں آیا۔
ہمارے ملک بھارت کی دیگر ریاستوں میں تحفظ دین میڈیا کی شاخیں جاری ہیں ان تمام شاخوں سے نمائندگی کرتے ہوئے قاری محمد عارف قاسمی صدر تحفظ دین شمالی ہند اترپردیش،مفتی محمد شوقین حنفی ۔ صدر تحفظ دین ختم نبوت میڈیا اتراکھنڈ،مولانا راشد میواتی صاحب۔ صدر تحفظ دین ختم نبوت میڈیا ہریانہ ،مولانا سہیل اختر رحیمی صاحب ۔ صدر تحفظ دین ختم نبوت میڈیا مظفر نگر اترپردیش
حضرت مولانا جمیل احمد صاحب۔ مبلغ تحفظ دین ختم نبوت میڈیا تلنگانہ آندھراپردیش،مولانا اشفاق اشاعتی صاحب۔ صدر تحفظ دین ختم نبوت میڈیا ناندیڑ مہاراشٹر،مفتی محمد شفیق خان اشاعتی ۔ترجمان تحفظ دین ختم نبوت میڈیا…ان تمام نمائندوں نے پروگرام میں شرکت کرکے اجلاس کو کامیاب بنایا اور ڈائریکٹر قاری ضیاء الرحمن فاروقی کی جانب سے علامہ انور شاہ کشمیری ایوارڈ کے ذریعے مہمانان عظام کی خدمات کو سراہا گیا اور حوصلہ افزائی کی گئی۔نظامت کے فرائض مفتی محمد شفیق خان ہنگولی نے بہتر طریقے پر انجام دئیے۔اخیر میں صدر مجلس حضرت مولانا عمرین محفوظ رحمانی کی درد بھری دعا پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا۔اللہ تعالیٰ اجلاس کو قبول فرمائے۔ آمین
Aurangabad distributor jamsham hair oil

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!