عمرین اردو جونیئرکالج اکولہ کی نمایاں کامیابی
اکولہ:23/مئی(ڈاکٹرذاکرنعما نی)عمرین اردو مائناریٹی ایجوکیشن سوسائٹی اکولہ کے زیر انصرام عمرین اردو جونیئر کالج شاداب نگر اکوٹ فائل اکولہ ( مہاراشٹر ) نے جماعت بارہویں کے بورڈ اگزام میں نمایاں کامیابی حاصل کی ۔ کالج کا کل نتیجہ 78.08 فیصد رہا ۔ سائنس فیکلٹی کا نتیجہ 82.50 فیصد اور آرٹس فیکلٹی کا نتیجہ 72.72 فیصد رہا ۔ سائنس فیکلٹی میں سہانہ فردوس عبدالعرفان نے 71.6 فیصد نمبرات کے ساتھ اول مقام حاصل کیا ۔ بشریٰ پروین صابر خان نے 69.16 نمبرات لے کر دوسرا مقام حاصل کیا ۔ صنوبر انعم محمد عارف 67.66 فیصد نمبرات لے کر تیسرے مقام پر رہی ۔ وہیں آرٹس فیکلٹی میں مدیحہ سکینہ شیخ محبوب نے 72.50 فیصد نمبرات کے ساتھ اول مقام حاصل کیا ۔ زینب پروین صابر خان نے 70.83 فیصد نمبرات لے کر دوسرا مقام حاصل کیا ۔ شازیہ پروین شیخ سلیم 60.83 فیصد نمبرات کے ساتھ تیسرے مقام پر رہی ۔ طلبہ کی اس کامیابی پر سوسائٹی کے صدر غلام عارف صاحب ، صدر مدرس محمد سہیل اختر ، عائشہ عارف ، ڈاکٹر مجاہد احمد ، اظہر حسین انصاری ، عمرین فاطمہ ، عبدالندیم ، مہوش عارف ، سہیل انصاری ، سید شہباز ، محمد رفیع الدین مجاہد اور شیخ رضوان وغیرہ اساتذہ و طلبہ نیز غیر تدریسی عملے نے مبارکباد پیش کی ہیں ۔