مہاراشٹر

مرکزی میلاد کمیٹی ناندیڑ نے لیا بڑا فیصلہ؛ اب عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جلوس یکم اکتوبرکونکالا جائے گا

ناندیڑ:19ستمبر:( شیخ عمران) :اس سال12ربیع الاول عید میلاد النبی اور گنیش وسرجن ایک ہی دن آنے کی وجہہ سے ناندیڑمیں جلوس محمدی ﷺ کو یکم اکتوبر 2023کو نکالنے کافیصلہ آج ضلع انتظامیہ کے ہمراہ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔
مرکزی میلاد کمیٹی حاجی رفیق صاحب اشرفی والا(صدر) ایڈوکیٹ ایوب الدین جاگیر دار( سیکریٹری) و جناب صوفی عبدالمجیب صاحب قادری ایڈوکیٹ سلیم گیگانی ‘ایڈوکیٹ ضیاءالدین ودیگر ارکان کے ہمراہ 19 ستمبرکو شام چھ بجے آج ناندیڑ کے ضلع کلکٹردفترمیں کلکٹرڈاکٹر ابھیجیت راوت ‘ضلع ایس پی کرشناکوکاٹے ودیگراعلیٰ پولس افسران کا اجلاس منعقد ہوا.۔جس میں ضلع انتظامیہ کی درخواست پرناندیڑمیں امسال جلوس محمدی یکم اکتوبر مطابق 15ربیع الاول کو حسب روایت نکالنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ اسلے ناندیڑ کے عاشقانِ رسول ﷺ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ یکم اکتوبر کو نکالے جارہے جلوس عید میلادالنبی ﷺ میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کریں ۔ اس طرح کی اطلاع مولانا عبدالعظیم رضوی صاحب نے دی ہے۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!