مہاراشٹر

مسابقتی امتحان معیاری تعلیم اور روشن مستقبل کی بنیاد؛…..دیویندر جی بھویار ؛ شیندور جنا گھاٹ میں برار تعلیمی کارواں کی تقسیم انعامات کی تقریب منعقد

اکولہ (ڈاکٹر ذاکر نعمانی)برار تعلیمی کارواں نے امراوتی ڈیویژن کے 5 اضلاع میں 5ویں، 8ویں اور 10ویں جماعت کے مقابلہ جاتی امتحان کا اہتمام مہاراشٹر کےسابق وزیر خان محمد اظہر حسین کی رہنمائی میں کیا گیا جس کے مختلف مقامات پر انعامات کی تقسیم کے پروگرام شروع ہیں۔ اپھی حال ہی میں امراوتی کے شیندورجنا گھاٹ میں پی۔ ٹی اردو ہائی اسکول میں ایک تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ایل اے دیویندرا جی بھویر نے رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ *مقابلہ کے امتحان معیاری تعلیم اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے اور آگے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ کارواں کے زیر اہتمام اردو میڈیم کے 32 ہزار طلباء نے یہ امتحان دیا۔میں یہ امتحان دینے والے طلباء سے گزارش کروں گا کہ معیاری تعلیم کے لیے صبح و شام کم از کم 2 گھنٹے گھر پر مطالعہ کا ماحول بنائیں ۔خان محمد اظہر حسین
نے تمام کامیاب طلباء کو مبارکباد دی اور اساتذہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بچوں کو جدید دور کے لیے تیار کریں،برار تعلیمی کارواں کے سیکرٹری سرفراز نواز خان، اعجاز اللہ خان، جگدیش کڑے، گنورکر، لوکھنڈے، پٹھان، کشور بھاؤ بھوندے، پٹیل، کھیرڈے، ڈاکٹر جوشی، کمل نارائن اوئیکے،حاجی انیق خان
صدر برار مسلم کانفرنس،یعقوب ماموسکریٹری، فرینڈز سوسائٹی ،ایوب خان صدر، فرینڈز سوسائٹی اور آکولہ کے رحمان بابو نے تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکت کرکے پروگرام کی رونق بڑھاءی۔
ملت سوسائٹی شیندور جانا گھاٹ کے صدر شکیل سر کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کی محنت سے یہ عظیم الشان تقسیم انعامات کا پروگرام منصوبہ بندی کے مطابق کامیاب ہوا۔ اس میں اردو ہائی اسکول وروڑ کے 9، وکاس ہائی اسکول کے6، فاطمہ اسکول امبڈ کے 6، میونسپل کونسل اسکول نار کھیڈ کے6، پی، ٹی اسکول کے 3، ایچ کے ایم اسکول کے6، نگر پریشد اچلپور کے 3، ایسے 39 طلباء کو ‌13ہزار روپے نقد انعامات و سرٹیفیکٹ تقسیم کیے گئے ۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!