مشہورومعروف شاعرحیدرآباد کے عارف سیفی کا پاتور تعلقہ کے گاؤں کھیٹی کے سرپنچ ظہور خان نے بلڈھانہ ضلع کے کھامگاؤں میں منعقدہ مشاعرے میں کیا استقبال
پاتور : (کاوش جمیل نیوز) :ملک بھر میں شہرت رکھنے والے حیدرآباد کے مشہور شاعرعارف سیفی کا پاتورتعلقہ کے گاؤں کھیٹی کے سرپنچ ظہور خان لعل خان نے بلڈھانہ ضلع کے کھامگاؤں میں منعقدہ ایک مشاعرہ میں تہنیت پیش کی۔ شاعرعارف سیفی کے ملک بھر میں لاکھوں چاہنے والے ہیں۔ ان کا مشاعرہ، کھاماگاؤں کے ایم ایل اے آکاش فنڈکر اور حاجی بڈھن کی رہنمائی میں 25 نومبر کو کھامگاؤں میں ایک مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ مشاعرہ سننے کے لئے ضلع و اطراف سے ہزاروں شائقین پہنچے تھے. خصوصی طور پر اس مشاعرے میں نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تھی. پاتور تعلقہ کے گاؤں کھیٹی کے سرپنچ بھی مشہورومعروف شاعرعارف سیفی کے بہت بڑے مداح ہیں۔ چنانچہ سرپنچ ظہور خان نے حیدرآباد کے مشہور شاعر عارف سیفی اور اکولہ کے نعیم فراز کو کھامگاؤں میں منعقدہ مشاعرہ میں شرکت کرکے اُن کا استقبال کیا. اس موقع پر عارف سیفی نے اپنے تاثرات پیش کئے.انہوں نے کہا کہ ، موجودہ حالات کے مطابق نوجوانوں کو زندگی گزارنے کی سمت اور رہنمائی کی نیت سے مشاعرہ میں شرکت کر تا ہوں۔ مجھے لاکھوں لوگ پیارکرتے ہیں یہ میرے لئے باعث فخر ہے.اسی کے ساتھ شاعر عارف سیفی کا استقبال کرنے کے بعد سرپنچ ظہور خان نے بھی اپنے تاثرات پیش کئے، انہوں نے کہا کہ ، میں کئی سالوں سے حیدرآباد کے مشہور شاعر عارف سیفی کا مداح ہوں، اور میں ان سے پہلی بار کھامگاؤں کے مشاعرہ میں ملا، اور میں نے ان کا خیر مقدم کیا ہے۔ یہ میرے بڑی خوشی کی بات ہے.