مہاراشٹر

ممبئی پولیس کے سابق اے سی پی شمشیر خان پٹھان کا ہوا انتقال ؛ ریٹائرمنٹ کے بعد بنائی تھی اپنی سیاسی پارٹی

ممبئی : (کاوش جمیل نیوز) :ممبئی پولیس کے سابق اے سی پی شمشیر خان پٹھان کا انتقال ہو گیا ہے۔ انہوں نے کل رات مسینہ اسپتال میں آخری سانس لی۔ وہ کافی عرصے سے بیمار تھے۔ انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی سیاسی جماعت عوامی وکاس پارٹی بنائی۔ جس کے وہ صدر تھے۔ ممبئی کے سابق اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس شمشیر خان پٹھان کا طویل علالت کے باعث آج انتقال ہوگیا۔ پٹھان 1990 سے 2007 تک ممبئی پولیس فورس میں ایک انتہائی متحرک اور مقبول پولیس اہلکار تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے اپنی سیاسی جماعت عوامی وکاس پارٹی شروع کی۔
ریٹائرڈ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس شمشیر خان پٹھان کی موت نے ان کے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے جمعہ کی رات مسینہ اسپتال میں آخری سانس لی۔ وہ گزشتہ چند دنوں سے علیل تھے۔ شمشیر خان پٹھان کے انتقال سے اُن کے اہل خانہ کے غم میں کاوش جمیل نی پوری ٹیم بھی برابر کی شریک ہے.

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!