مہاراشٹر

مہاراشٹراسٹیٹ اردوساہتیہ اکادمی :کیلنڈرسال۲۰۲۲ء کی کتابوں پرانعامات کا اعلان

ممبئی: (پریس ریلیز) :مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی اردو زبان و ادب کے فروغ کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔ اکادمی کی اسکیم ”اردوکتابوں پر یکساںانعامات“ کے تحت ادیبوں، شاعروں، مترجمین اور تنقید نگا ر وں کی مطبوعہ کتا بو ں کو ہر سال انعامات دیئے جاتے ہیں۔ اس ضمن میں ہرسال جنوری سے دسمبر (کیلنڈر سال ) کے دوران شائع ہونے والی کتابوں کو انعامات دینے کیلئے درخواستیں منگوائی جاتی ہیں اوریکساں انعام کے لیے منتخب کیا جاتاہے ۔ اکادمی کے جی آر کے مطابق کتابوں کو ان کی اصناف کے مطابق۷ زمروں میں تقسیم کیا جاتا ہے اور ہر زمرے سے تین کتابوں کو یکساں انعامات دیئے جاتے ہیں۔سال۲۰۲۲ء میں اکادمی دفتر میں موصول ہونے والی کتابوںکی ججز کمیٹی کے ذریعے جانچ کروائی گئی اورحکومت مہاراشٹرکی منظوری کے بعد حسب ذیل۲۱ کتابیں یکساں انعام کی حقدار قرار پائی ہیں
تحقیق وتنقیداور تاریخ
۱۔تحسین شاعری :خواجہ غلام السیدین ربانی (ناگپور)
۲۔فرہنگ کلیات محمد قلی قطب شاہ:ڈاکٹر ساجد علی قادری (دھولیہ)
۳۔اردو ہندی ناول۔ ایک مطالعہ:ڈاکٹر عبداللہ امتیازاحمد (ممبئی)

بچوں کا ادب
۱۔مان نہ مان میں تیرا مہمان : ڈاکٹر بانو سرتاج (چندرپور)
۲۔میرا پیام اور ہے: محمد رفیع انصاری (بھیونڈی)
۳۔آو چھولیں آسماں: شجاع الدین شاہد(ممبئی)

۳۔ افسانہ؍ ناول؍ڈراما و دیگر
۱۔میرے افسانے:ڈاکٹر شہاب افسر (اورنگ آباد)
۲۔ جھوٹے خداؤں کی دنیا:زین العابدین خان(پونے)
۳۔ پتھر میں جونک اور دیگر افسانے:ڈاکٹر شاہ ایازاحمد(مالیگاؤں)

۴۔ شاعری
۱۔انشراح:غلام مصطفیٰ محمد صدیق اثر صدیقی(مالیگاؤں)
۲۔سرمایہ تنہائی: انس نبیل خان(کھام گاؤں)
۳۔مٹی ڈال: ڈاکٹرواصف یار(ممبئی)

۵۔ طنز و مزا ح
۱۔ایسے ایسے لوگ:ڈاکٹرشیخ عبدالرحمان اکولوی (اکولہ)
۲۔مسرتوں کے قافلے:اقبال مجید اللہ(پربھنی)
۳۔خاموشیاں:پرویز احمد(کامٹی)

۶۔ تر جمہ ؍ انشا ئیہ ؍مضامین
۱۔ فیملی کونسلنگ:عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری(ممبئی)
۲۔گلہائے رنگا رنگ:مشتاق رضا(بھیونڈی)
۳۔وجے تینڈولکر کے تین مراٹھی ناٹک: وقار قادری(ممبئی)

۷۔سائنس؍تکنیکی ادب؍سوانح و سفر نا مہ
۱۔اجلے دھندلے نقوش:محمد عالم ندوی (ممبئی)
۲۔بنیادی حیوانات : ڈاکٹر رفیع الدین ناصر(اورنگ آباد)
۳۔آدھی دنیا کا مکمل جہاں: شمع اختر کاظمی (بھیونڈی)

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!