مہاراشٹر ایس ایس سی بورڈ کے نتائج کا ہوا اعلان ؛ امسال بھی طالبات نے ماری بازی ؛ کوکن ڈویژن سرفہرست تو ناگپورڈویژن کے نتائج رہے سب سے کم
ممبئی: (کاوش جمیل نیوز) : 10ویں کے فائنل امتحان کے نتائج کا آج اعلان کردیا گیا جو طلباء کی تعلیمی زندگی کا ایک اہم مرحلہ ہے۔ طلباء، والدین، رشتہ دار اور دوست سبھی کی توجہ 10ویں کے نتائج پر مرکوز تھیں۔ کیونکہ دسویں کے نتائج کی بنیاد پر کالج کا اگلا سفر کیسا ہو گا؟ کس سمت میں؟ اسی پر منحصر ہے. دسویں جماعت کے امتحان کے آن لائن نتائج کا اعلان آج دوپہر ایک بجے کیا گیا۔ اس سے پہلے صبح گیارہ بجے پریس کانفرنس ہوئی۔بتادیں کہ یہ امتحان 2 مارچ سے 25 مارچ تک منعقد ہوئے۔ دسویں کے امتحان کے لیے طلبہ دن رات محنت کرتے ہیں۔
اس سال مہاراشٹر بورڈ دسویں کا نتیجہ 93.83 فیصد رہا۔ اس سال بھی لڑکیوں نے بازی ماری۔ لڑکیوں کا نتیجہ 95.87 فیصد اور لڑکوں کا نتیجہ 92.05 فیصد رہا۔ 15 لاکھ 29 ہزار 96 طلبہ نے امتحان دیا تھا۔ 14 لاکھ 34 ہزار 898 طلباء پاس ہوئے۔ یہ امتحان ریاست بھر میں 5033 امتحانی مراکز پر منعقد کیا گیا تھا۔
ڈویژن وائز نتائج
کوکن % 98.11
پونے % 95.64
ممبئی % 93.66
اورنگ آباد %93.23
ناسک % 92.22
کولہاپور % 96.73
امراوتی % 93.22
– لاتور % 92.66
ناگپور % 92.05
ناگپور ڈویژن کا سب سے کم نتیجہ 92.05 فیصد رہا، جبکہ کوکن ڈویژن 98.11 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہا۔