مہاراشٹر
ناندیڑ: مکھیڑ تعلقہ کے تانڈلی میں ایک کسان کی بوسیدہ حالت میں ملی نعش ؛ جنگلی سوروں کے حملے کا شک
ناندیڑ: (شیخ عمران ) : مکھیڑ تعلقہ کے تانڈلی کے ایک کسان مدھوکر ڈگمبر وڈجے عمر 40 سال نے 13 ستمبر کو گاؤں چھوڑ دیا تھا۔ رشتہ داروں نے ان کی تلاش شروع کردی ۔ لیکن ان کا کوئی پتہ نہیں لگ سکا. 21 ستمبر کو سہ پہر تقریباً تین بجے تانڈلی سے جانے والی پانند روڈ پر وٹھل راؤجا دھو کے گنے کے کھیت میں ایک نعش ملی۔ نعش کی شناخت کی گئی اور پتہ چلا ہے کہ وہ مدھوکر ڈگمبر وڈجے کی ہے۔
گاؤں میں یہ چرچا شروع ہوگئی کہ مدھوکر وڈجے پر جنگلی سوروں نے حملہ کیا ہو گا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر پنچنامہ کیا۔ مدھوکر وڈجے کی لاش کو 21 ستمبر کی رات دیر گئے تانڈلی میں ہی آخری رسومات ادا کر دی گئی۔ پولیس نے ابھی تک اس معاملے میں کوئی نوٹس نہیں لیا ۔ مدھوکر وڈجے کے پسماندگان میں بیوی، ایک بیٹا، ایک بیٹی شامل ہے۔