پونہ: ( نامہ نگار ) : مسلسل کئی سالوں سے اساتذہ بھرتی کے لیے متحرک تنظیم اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی ساجد نثار احمد نے بتایا کہ ،حکومت کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے 7 فروری 2019 جی آر مطابق اسکولوں میں پوتر پورٹل معرفت اساتذہ بھرتی کا فیصلہ لیا گیا، وزیر تعلیم نے ابتدائی اعلان 55 ہزار بھرتی کا کیا، نیز 21 جون 2023 جی آر مطابق 30 ہزار اساتذہ بھرتی سمٹ آئی دسمبر2023 میں 10 فیصد مزید سیٹیں کم کر دی گئیں۔TAIT امتحان کا انعقاد 22 فروری 2023 سے 3 مارچ 2023, تک منعقد کیا گیا تھا، 24 مارچ 2023 کو رزلٹ ظاہر کیا گیا، ایک ستمبر 2023 سے پوتر پورٹل میں امیدواروں کے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا تھا۔
جس میں تقریبا 1 لاکھ 63 ہزار امیدواروں نے رجسٹریشن کیا۔ساجد نثار احمد کے مطابق مقامی خود اختیاری ادارے سمیت نان مائناریٹی تعلیمی اداروں کو 22 جنوری2024 تک پویتر پورٹل پر اشتہارات اپلوڈ کرنے کی معیار تقرر کی گئی تھی جس کے مطابق 23817 استعارات پورٹل پر اپلوڈ کیا گیا ہے جو کہ جماعت پہلی سے بارہویں تک کے لیے ہے۔ ایجوکیشن کمشنر سورج مانڈھرے کی 1 فروری 2024 پریس ریلیز مطابق 25 جنوری 2024 کے جی ار مطابق ضلع پریشد کی اشتہاری کاروائی کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی اشتہاری کاروائی جنہوں نے 22 جنوری 2024 تک پوترپورٹل پر رجسٹریشن کرائی تھی اور رجسٹریشن کی معلومات درج کی تھی ان کو آخری ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اشتہاری عمل دو فروری 2024 تک مکمل کرے ایک فروری کو ویڈیو کانفرنس میں مذکورہ موضوعات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ایجوکیشن کمشنر سورج مانڈھرے نے 28 جنوری 2024 کو تمام چیف ایگزیکٹیو افیسر ایجوکیشن افیسرز کولیٹرلکھ سیمی انگلش میڈیم اسکول کا متعلق معلومات طلب کی ہے۔ نیز تمام کاروائیوں کے درمیان لاکھوں امیدوار پوتر پورٹل پر اشتہارات کے منتظر ہیں۔ اور اپنا ریفرنس درج کرانے کے لئے بیتاب ہیں۔درمیان میں اساتذہ بھرتی کے متعلق افواہ پھیلانے والوں پر ایجوکیشن کمشنر نے ناراضگی جتائی ہے نیز کاروائی کا اشارہ دیا ہے۔اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 نے ایجوکیشن کمشنر سورج مانڈھرے و متعلقہ آفیسران سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد پوتر پورٹل پر اشتہارات امیدواروں کے لیے جاری کیا جائے نیز ریفرنس درج کرانے کی کاروائی شروع کرائی جائے۔