پچھلے 78 سالوں سے دھنگر برادری ایس ٹی ریزرویشن سے محروم ؛ ریزرویشن کے لئے دھنگر برادری کا احتجاج نرسی آدم پور میں حکومت کے خلاف لاٹھیاں بھیڑیں اور کمبل لے کر کیاگیا احتجاج
ناندیڑ: ( شیخ عمران ) :نائیگاؤں مہاراشٹرمیں سکل دھنگر سماج کے نمائندے ایس ٹی نایگاؤں تعلقہ کی دھنگر برادری نے ہفتہ کے روز نرسی چوک پر مختلف مطالبات کو لیکر دو گھنٹے احتجاجی دھرنا دیا جس میں یہ بھی شامل ہے کہ درج فہرست قبائل کو ذات کا سرٹیفکیٹ دیا جائے بلولی میں آدم پور پھاٹا پر بھی راستہ روکو مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا دھنگر برادری کے لوگوں نے اپنے ساتھ لاٹھیاں، بھیڑیں اور کمبل لے کر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مراٹھا برادری کے سبھی لوگ مراٹھا ریزرویشن کے لیے احتجاج کررہے ہیں اس کے بعد ہی دھنگر برادری نے بھی ریزرویشن کے لئے اپنی تحریک شروع کردی ہے پچھلے 78 سالوں سے دھنگر برادری ایس ٹی ریزرویشن سے محروم ہے گذشتہ کئی سالوں سے دھنگر برادری نے مختلف قسم کی تحریکیں چلا کر حکومت کی توجہ مبذول کروائی ہے لیکن مہاراشٹر حکومت اور مرکزی حکومت ہمیشہ اسے نظر انداز کر رہی ہے اس لئے معاشرے کے جذبات بہت شدید نظر آرہے ہیں ہفتہ کی دوپہر دھنگر برادری کی جانب سے نائیگاؤں تعلقہ میں دو گھنٹے اپنا احتجاج درج کیاگیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت اس مسئلے کو جلد ازجلد حل کریں اس موقع پر نائب تحصیلدار کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا گیا نائیگاؤں تعلقہ سے کئی دھنگر برادری کے لوگوں نے اس چککا جام تحریک میں حصہ لیا اس بار بکریاں اور بھیڑیں ساتھ لائیں گئے اس وقت پولیس کا بھی سخت بندوبست تھا اس احتجاجی مظاہرہ کی وجہ سے مین روڈ پر ٹریفک کئی گھنٹوں تک جام رہی اس موقع پر دھنگر برادری کے سبھی ذمہ داران بھی موجود تھے.