مہاراشٹر

پیرا بیٹ مینٹن انٹر نیشنل مقابلہ؛ واشم ضلع سے تعلق رکھنے والے آصف شاہ نے مصر میں جرمنی پر حاصل کی جیت

واشم : (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) : صوبہ مہاراشٹر کے پسماندہ ضلع واشم کی دور دراز تحصیل مانورہ کے ایک خورد دیہات گرولی قصبہ کے مقیم آصف شاہ لطیف شاہ نے حال ہی میں مصر میں کھیلے جارہےegypt پیرا بیٹ مینٹن انٹر نیشنل لیول تین مقابلہ2024 کھیل کر اپنے ہاتھوں کا جو ہر دکھاتے ہوئے جرمنی کے کھلاڑی گیریٹ جان سن کو ۔۔21.21 17: 12۔سے شکست دے کر بین الاقوامی سطح پر اپنی پہلی فتح حاصل کی ۔یہ کھیلوں کا انعقاد مصر کے دارلخلافہ قاہرہ میں 23جنوری سے 28جنوری درمیان ہوا ہے۔
سند رہے کہ اس سے قبل آصف شاہ کا انتخاب آسٹریلیا کے لیے ہوا تھا مگر معاشی حالت کمزور ہونے سےوہ وہاں کھیلنے سے محروم رہ گیے لیکن اس بار انور شاہ،افسر شاہ ،جابر شاہ ،عرفان شاہ ،عمران شاہ اور حاجی ظہیر فاؤنڈیشن کے مالی تعاون سے وہ اس مقابلے میں اپنی نمائندگی درج کروانے میں کامیاب ہوگئے اور اپنی پہلی جیت بھی حاصل کی یاد رہے کہ موصوف پولیو زدہ اور معزور نوجوان ہے جو معاشی بحران کا بھی شکار ہے۔ آصف شاہ نے اپنے کھیل کے ہنر کی شروعات ضلع سطح پر کھیل کرکی شروعات میں کامیابی حاصل کرنے پرصوبائی سطح پر کھیلنے کا موقع ملا اور وہی ان کے اسپورٹ کیریر کا آغاز ہوا سند رہے کہ حاجی ظہیر فاونڈیشن کے تاسیسی صدر موثق دیوان نے ان کی صلاحیتوں نکھار کے لئے معاشی مدد جس سے انہوں نے پونہ میں وہیل چیر پر کھیلنے مشق کی فاؤنڈیشن اب30سے40ہزارروپیہ ان مشق پر خرچ کرچکا ہے آصف شاہ نے بھی دل لگا کر محنت کی ان کی اس محنت اور مشاقی کے چلتے دو سال پہلے اڑیسہ کے صدر مقام بھونیشور میں انہوں نے اپنا پہلا ملکی سطح قومی نیشنل گیم کھیلا۔امسال چوتھی پیرا بیٹ مینٹن چمپین شپ میں بھی حصہ لیا جو23سے26مارچ2023 کو اردو کے تہذیب کے شہر لکھنؤ میں منعقد ہوا تھا آصف شاہ کو یو پی کے وزیر عالی کے سامنے کھیلنے کا موقع ملا۔پالیسی کمیشن نتی آیوگ کی طرف سے کان پور یو پی میں منعقد ٹورنامینٹ میں آصف نے طعلاءی تمغہ گولڈ میڈل جیتا اسی طرح کیرلا صوبے کے ضلع تریشور میں ریاستی پیرا کھلاڑی انجمن کی طرف سے لیے گیے مقابلوں میں دو سلور میڈل حاصل کیا۔ان تمام کارکردگی کو دیکھتے ہوے پی سی آءے پیرا اولمپک کمیٹی آف انڈیا نے ان کو مذکورہ بالا کھیل میں شرکت کیلئے منتخب کیا اس ٹورنامینٹ میں منتخب 40 کھلاڑیوں میں صرف دو ہی مسلم اقلیت میں سے ہے ۔آصف شاہ کے اس جیت پر پورے گاؤں میں خوشی کا ماحول ہے اور مبارک باد کا شور ہے آصف شاہ رحمانیہ اردو ہائی اسکول مانورہ کا طالب علم ہے جہاں اس نے ہشتم سے دوازدہم تک تعلیم حاصل کی اسکول کے صدر الحاج وحیدالدین شیخ صاحب کی موجودگی میں صدر الجامعہ الحاج محمد اقبال سر موثق دیوان سر کو مبارک باد دی اور آصف شاہ کی پہلی جیت کا طلباء نے جشن منایا اس موقع پر ہپی کڈس انگلش اسکول کارنجہ کے سی ای او انیس عبداللہ انصاری بھی موجود تھے حاجی ظہیر فاونڈیشن کے تاسیسی صدر موثق دیوان ساتھ مجیب الرحمن۔شاکر حسین۔نوید شیخ توفیق شیخ سلمان شاہ اظہر قاضی اور دوسرے ممبران نے رقم جمع کرنے میں کافی مدد کی اور سبھی نے آصف شاہ کے روشن مستقبل کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
AKOLA DISTRIBUTOR JAMSHAM HAIR OIL ADD

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!