مہاراشٹر
چکھلی میں جلوس محمدی ﷺ تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا ؛ مسلم فاؤنڈیشن چکھلی کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا کیا گیاانعقاد
چکھلی ضلع بلڈانہ 30 ستمبر: (ذوالقرنین احمد) :ماہ مبارک ربیع الاول کے مناسبت سے ہر سال آپ ﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پر جلوس کا انعقاد کیا جاتا ہے اسی مناسبت سے چکھلی شہر میں 30 ستمبر کو صبح نو بجے بزم شاہین سوسائٹی کے زیر اہتمام جلوس کا انعقاد عمل میں آیا نگر پریشد اسکول نمبر ۱ سے جلوس نکالا گیا، اور خیراللہ شاہ بابا درگاہ میں اختتام ہوا جلوس کے اختتام کے بعد حضرت خیراللہ شاہ بابا درگاہ کے سامنے جلسہ کا اہتمام کیا گیا جلسہ کی صدارت کی ذمہ داری الحاج ڈاکٹر محبوب قریشی نے قبول کی۔ جس میں بلڈانہ ضلع کے ایس پی سنیل کڑسنے صاحب نے ، اشوک لانڈے صاحب، چکھلی کے تھانیدار سنگرام پاٹل ، گلاب راؤ واگھ، تہصلدار چکھلی اور انتظامیہ وغیرہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
سنیل کڑسنے صاحب نے سورۃ فاتحہ کے ساتھ اپنی تقریر کا آغاذ کیا اور نبی ﷺ کی ولادت باسعادت کے واقعہ کو خوبصورت انداز میں پیش کیا، معراج کا واقعہ پیش کیا اور آپ کی تعلیمات کے مطابق بہترین اخلاق کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کی اس میں اہم بات یہ تھی کہ انہوں اپنی پوری تقریر اردو میں پیش کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا ،جس بنا پر شہریان چکھلی نے خوب سراہا۔ دعا کے بعد جلسہ کا اختتام عمل میں آیا صابر قریشی نے نظامت کے فرائض انجام دیے، جلوس کو کامیاب بنانے میں بضم شاہین سوسائٹی چکھلی کے ذمہ داران و اراکین اور دینی سیاسی سماجی شخصیات نے بھرپور کوشش کی۔ جلوس کے بعد نگر پریشد چکھلی میں مسلم فاؤنڈیشن چکھلی کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تقریبا دو سو سے زائد افراد نے خون کا عطیہ کیا، بلڈانہ ضلع کے ایس پی سنیل کڑسنے نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا دورہ کیا اس اقدام کی تعریف کی ، ساتھ ہی ایس آئی او چکھلی کی جانب سے مراٹھی زبان کی دینی کتابوں کا اسٹال لگایا اور غیر مسلموں میں کتابیں تقسیم کی سنیل کڑسنے صاحب نے بک اسٹال کا دورہ کیا جس میں انہیں قرآن اور نبی ﷺ کے سیرت پر ترجمہ کا نسخہ پیش کیا مولانا آصف علی شاہ نے مختصر انداز میں سنیل کڑسنے صاحب کو نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ کے انقلابی پہلوں کے متعلق بات کی اور سیرت النبی پر گہریائی کے ساتھ مطالعہ کرنے کی درخواست کی۔