ڈاکٹر محمد ذاکر نعمانی کی دختر منزہ فردوس 87.80فیصد سے کامیاب ; اپنی اسكول میں تیسری پوزیشن حاصل کی
اکولہ : مہاراشٹر اسٹیٹ سیکنڈری اینڈ ہائر سکینڈری ایجوکیشنل بورڈ کی جانب سے مارچ 2024 میں منعقدہ دسویں جماعت کے امتحان میں منزہ فردوس ذاکر نعمانی 87.80 فیصد نشانات حاصل کر کے اپنے خاندان ، رشتہ داروں اور اسکول کا نام روشن کیا ہے اكولہ شہر کی معروف مسلم اُردو ہائی اسکول کی طالبہ منزہ فردوس کو اسکول کے سبھی اساتذہ کے ساتھ ساتھ اپنے والد کی خصوصی رہنمائی رہی۔ بتا دیں کہ منزہ فردوس معروف عالم دین شیخ طریقت رہبر شریعت قاری عبدالکریم نعمانی نقشبندی مجدّدی دامت برکاتہم العالیہ کی پوتری ہیںاور حضرت والا قطبِ عالم محبوب العلماء و الصلحاء حضرت اقدس مولانا پیر ذوالفقار نقشبندی مجددی مدظلہ العالیہ کے خلفاء میں سے ہے ۔ بیٹی کے چچا جان حیدرآباد شہر میں خلیل احمد نعمانی سینیئر سائنٹسٹ کے عہدہ پر فائز ہیں ماما عمران خان گورنمنٹ انجینئر کنٹریکٹر ہے منزہ فردوس کے افراد خاندان نے مسلم اُردو ہائی اسکول کے صدر مدرس احمد حسن ، سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر احمد عروج ،سیکریٹری ریاض خان کے علاوہ اساتذہ اکرام میں عبدالعزیز احمد ،شہزاد احمد خان،سلیم احمد انصاری ،کلاس ٹیچر ساجد اقبال،سید ندیم،عابد حسین،عارف حسین اور سید ساجد و تمام معلمات و اسا تذہ کرام کا تہہ دل سے شکر یہ ادا کیا ہے۔منزہ فردوس کی اس کامیابی کے لئے ادارہ کاوش جمیل کی جانب سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے ۔