مہاراشٹر

اخلاقی تعلیم زندگی کی تبدیلی کا ذریعہ ہے۔۔ مفتی غلام مصطفیٰ ؛ ملت کیمپس اکولہ میں مولانا علی میاں ندوی بھٹکل کرناٹک کے زیر اہتمام اسلامیات امتحان کے نتائج پر تقسیم انعامات کی عظیم الشان تقریب منعقد

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :انسان کی کامیابی اور ترقی کے لیے تعلیم ضروری ہےاس میں اخلاقی تعلیم کا کردار بہت اہم ہے۔ صرف اقدر کی تعلیم کے ذریعے ہی اچھے، برے، صحیح اور غلط کا علم اور خود اعتمادی بڑھ سکتی ہے۔ اخلاقی تعلیم کے ذریعے ہی انسان تمام خوبیوں کا منبع بن سکتا ھے ۔ اس لیے طلبہ کو چاہیے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اقدار کی تعلیم بھی حاصل کریں۔ ایسے خیالات کا اظہار آکولہ کےمفتی غلام مصطفی رضوی نے ملت تعلیمی کیمپس حاجی نگر اکوٹ فائل میں منعقد مولانا علی میاں ندوی بھٹکل کرناٹک کے زیر اہتمام اسلامیات امتحان کے نتائج پر عظیم الشان تقسیم انعامات کی تقریب میں اپنے صدارتی خطاب میں کہی ۔ اس موقع پر مولانا شمس عزیز قادری، سابق پروفیسر عزیز خان پٹھان، حاجی سید یونس محمد علیم، مولانا محمد انیس، ابراہیم شاہ، صدر معلمہ کوثر جہاں، محمد مبین الرحمان، اشتیاق حسین، محمد افسر، یاسمین بانو، سلمیٰ ثروت باجی، اسماء تزین باجی، سفنا باجی، فہمیدہ باجی، ریحانہ خانم باجی، عفیفہ ناز باجی، ریحانہ بی، فاطمہ انجم، نور جہاں، شیخ چاند،شیخ شبیر، راشد اقبال، افسر شاہ، احمد خان،محمد یونس اور دیگر معززین بطور مہمانان خصوصی موجود تھے۔ پروگرام کا آغاز دسویں جماعت کے طالب علم نواز خان کے تلاوت قرآن سے ھوا۔ اس کے بعد اس تقریب کے آرگنائزر پرنسپل سرفراز نواز خان نے اسلامیات کے امتحانات کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی ۔اور اس امید کا اظہار کیا کہ ائندہ اس امتحان میں مزید طلبہ شرکت کریں۔ یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ملت پرائمری، ہائر پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کالج سے 1073 طلبہ نے اس امتحان میں شرکت کی تھی جن میں سے تمام طلبہ کامیاب ہوئے۔ ان میں سے اول نمبر آنے والے 26 طلباء کو سونے کا سکہ، مارک شیٹ وسرٹیفکیٹ، دوسرے نمبر آنے والے 26 طلباء کو گولڈ میڈل، مارک شیٹ وسرٹیفکیٹ اور تیسرے نمبر آنے والے طلباء کو سلور میڈل، مارک شیٹ وسرٹیفکیٹ اکیڈمی کی جانب سے عطا کرکے اعزاز کیا گیا۔باقی تمام طلباء کو مارک شیٹ و سرٹیفیکٹ تقسیم کیے گیے۔ پہلا انعام حاصل کرنے والے طلباء میں پرائمری سے شیخ ابوذر شیخ شبیر، محمدفاروق محمد وسیم، منزہ عالیہ شیخ، حفیظ، عارف انصاری فیض الانصاری، سعدیہ پروین عبدالشکیل، عزیر خان راشد خان، مسعودہ سماں، محمد مجیب الحق، ازواہ تحریم محمد احسان رضا، اشفیہ پروین عابد خان، ماھین صدف، عبدالرحمن، سید خلف الدین، عائشہ صدیقہ شیخ جاوید، اپر پرائمری سے شیخ سفیان شیخ عمران، شیخ الفیض شیخ چاند، ثناء فاطمہ رفیق خان، جویریہ فردوس شیخ یعقوب، کاشیبہ عفت شمس الحق، سیکنڈری سے اکبر شاہ روشن، منزہ فردوس، رومیسہ انجم محمد یوسف، مہوش فاطمہ محمد سالک ندرت عنبری افسر شاہ، ثانیہ انجم مجید خان، اور ہائیر سیکنڈری کے دیگر طلباء۔ کو انعامات ملنے پر ان کے والدین میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی۔پروگرام کی نظامت معلم نعمت علی نے اور اظہار تشکر اشتیاق حسین نے ادا کیے۔پروگرام کو کامیاب بنانے کےلئے تمام پرایمری ،مڈل ،ہائی اور جونیر کے اساتذہ کرام اور غیر تدریسی عملے نے اتھک کوششیں کیں ۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!