اساتذہ کا سرکاری گروپوں کو الوداع،کالی فیت لگا کر درس و تدریس ، 25 ستمبر کو ہر ضلع میں مورچے کی تیاریاں عروج پر
ممبئی: ( نامہ نگار) :ریاست بھر کی تمام اساتذہ تنظیموں نے اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، 15 مارچ 2024, سنچ مانتیا جی آر ، 5 ستمبر 2024 کا کنٹریکٹ بھرتی جی آر ، مڈ ڈے میل اسکیم سے اساتذہ کو راحت ، غیر نصابی سرگرمیوں سے اساتذہ کو مستثنی کرانا ، پرانی پینشن اسکیم نفاذ، کارپوریشن کو تنخواہ کے لیے سو فیصد گرانٹ، شکشن سیوک یوجنا ختم کی جائے و دیگر اہم مطالبات کو لیکر احتجاج کرنے کا فیصلہ لیا ہے,جس میں بروز منگل سے کالی فیت لگا کر اسکولوں میں درس و تدریس کے فرائض انجام دینا،بروز بدھ صبح ٹھیک 11 بجے سبھی اساتذہ اکرام، ضلع ،تعلقہ آفیشیل ، بلخصوص کیندر کے واٹس ایپ گروپ سے لیفٹ ہونا،بتاریخ 25 ستمبر 2024 کو اجتماعی تعطیل (collective leave) لیکر ضلع سطح پر مورچے کا انعقاد، جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلع سمیت ریاست بھر کے اساتذہ کرام واٹس ایپ سرکاری گروپوں کو الوداع کہہ رہےہیں، نیز کالی فیت لگا کر درس و تدریس کا کام انجام دے رہے ہیں، نیز ہر ضلع میں ضلع سمنوے سمیتی معرفت مورچہ انعقاد کے لئے زور دار تیاری شروع ہے۔ تمام اساتذہ تنظیموں کا یہ اتحاد تاریخی ہے اسطرح کا اظہار اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی ساجد نثار احمد نے آج اخباری نمائندوں سے کیا ہے