تعلیم و روزگار

اساتذہ کو غیر تدریسی کاموں سے مستثنیٰ رکھا جائے، کنٹراکٹ بھارتی بند کی جائے مطالبہ کو لے کر مہاراشٹر میں اردو و مراٹھی میڈیم اساتذہ کا خاموش احتجاج

ناندیڑ: 25 ستمبر: (بذریعہ ذوالقرنین احمد) :25/ ستمبر 2024 کو مہاراشٹر کی اردو اور مراٹھی اساتذہ کی تمام یونین کی “سمنوے سمیتی” یعنی تمام سنگھٹنوں کے وفاق کی جانب سے حکومت کی وہ تمام پالیسیاں جس سے نہ صرف اساتذہ بلکہ طلباء اور میعار تعلیم بھی متاثر ہو رہے ہیں ان پالیسیوں کے خلاف مہاراشٹر کے ہر ضلع میں “اجتماعی چھٹی” لیکر ایک “خاموش مورچہ کلکٹر آفس تک لے جایا گیا اور مختلف مطالبات جیسے 1- کنٹراکٹ بیس پر اساتذہ کی بھرتی بند کی جائے، 2- درجہ اول سے چہارم تک کے تمام ہی سرکاری ملازمین برسر خدمت مقام کو اپنے مسکن سے ہی آنا جانا کرتے ہیں تو صرف اساتذہ کو برسرخدمت مستقر پر ہی رہنے کی سختی والے حکم کو واپس لیا جائے۔ 3- جس طرح دیگر ملازمین کو 30،20،10 سالوں میں گریڈ دیا جاتا ہے اسی طرز پر اساتذہ کو بھی گریڈ دیا جائے۔ 4- مڈ ڈے میل کی ذمہ داری سے اساتذہ کو بری کیا جائے۔ 5- غیر تدریسی کاموں میں اساتذہ کو نہ الجھایا جائے تاکہ کو اپنے تدریسی فریضہ کو بہتر انداز میں ادا کرسکیں۔ اور بھی کئی مطالبات ضلع کلکٹر کے ذریعے حکومت تک پہنچائے گئے۔اجتماعی مسائل کی یکسوئی کے لئے منعقد اس اہم مورچہ میں مہاراشٹر کی تمام ہی اردو اساتذہ تنظیموں نے نہ صرف تائید و حمایت کی بلکہ اس مورچہ میں شامل بھی ہوئے۔ قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-مہاراشٹر کے ریاستی صدر جناب عابد خان حمید خان صاحب اردو شکشک سنگھٹنا کے ریاستی صدر جناب عبدالغفار صاحب، موپٹا سنگھٹنا کے ضلع صدر جناب اعجاز تانبولی صاحب ، قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ کے ضلع صدر جناب عبدالحق طاہر صاحب، اردو شکشک سنگھٹنا کے ضلع صدر جناب عبدالرؤف صاحب کے علاوہ محمد سرفراز،اجمل خان یوسف خان،شعیب خان،قاضی رضی الدین، محمد یونس، ظہور قاسمی،ظہیر احمد،ظہیرالدین انعامدار، اور قومی اردوشکشک کرمچاری سنگھ-مہاراشٹر کی شعبہ خواتین کی ریاستی سیکرٹری محترمہ شبانہ باجی، محترمہ،ترنم فاطمہ باجی، محترمہ،عرشیہ خانم باجی،محترمہ صاحبہ جمال باجی،محترمہ صدیقی کوثر باجی،محترمہ عظمی شاہین باجی،محترمہ شبانہ باجی اس اہم مورچہ میں شامل رہے۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!