مہاراشٹر

اسکول یونیفارم! حکومت کا عجیب فیصلہ! ہاف پینٹ ہاف شرٹ؛ اردو میڈیم کو فل یونیفارم دیا جائے! اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ

ممبئی: ( نامہ نگار): ریاستی حکومت کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے 18 اکتوبر 2023 کے جی آر مطابق تعلیمی سال 2024-25 سے سمگر شکشا ابھیان اور ریاستی حکومت کی مفت یونیفارم اسکیم کے تحت سرکاری اور مقامی خود اختیاری اسکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک پڑھنے والے تمام طلبہ کو ایک ہی رنگ کی دو یونیفارم دینے کا فیصلہ لیا گیا۔ مذکورہ ڈپارٹمنٹ کے معاون سکریٹری امتیاز قاضی نے 24 جنوری 2023 کو درستگی نوٹیفکیشن جاری کر پہلی سے چوتھی جماعت تک کی لڑکیوں کے لیے پنو فراک، 5ویں سے 7ویں جماعت کی لڑکیوں کے لیے شرٹ اور اسکرٹ اور 8ویں جماعت کی لڑکیوں کے لیے سلوار قمیض اور اوڑھنی ،اس کے علاوہ جماعت پہلی تا ساتویں کے لڑکوں کے لئے بطورِ یونیفارم ہاف پینٹ، ہاف شرٹ کا آرڈر جاری کیا گیاہے۔abuss

آٹھویں جماعت کے لیے فل پینٹ اور ہاف شرٹ منظور کیاگیا ہے۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی ساجد نثار احمد نےوزیر تعلیم دیپک کیسرکر ، ایجوکیشن کمشنر سورج مانڈھرے، و ڈائریکٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست بھر میں اسکولی طلبہ کو مفت یونیفارم، اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے ذریعے ریاست میں اردو میڈیم طلباء وطالبات کو فل یونیفارم تقسیم کیاجاتا ہے اس لیۓ ریاست میں اردو میڈیم لڑکیوں کو مکمل فراک، مکمل شلوار اور لڑکوں کو فل شرٹ فل پینٹ فراہم کیا جائے۔ ساجد نثار احمد نے کہا کہ جماعت اول تا ہفتم کے لڑکوں کو بطور یونیفارم ہاف شرٹ، ہاف پینٹ کا فیصلہ غلط ہے اس لیے فل پینٹ ،فل شرٹ فرام کیا جانا چاہئے ایسا اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کا مطالبہ ہے.
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!