مہاراشٹر

اقلیتی طلباء میں تعلیمی رجحان میں اضافہ خوش آئند بات ۔۔ لاتور ضلع شیوسینا صدر سنتوش سومونشی

لاتور: (محمد مسلم کبیر) :حصول تعلیم کے لئے ذہانت اور قوت ارادی درکار ہے۔اسی کو بنیاد بنا کر اگر تعلیم حاصل کریں تو کامیابی اور اپنے منزل تک پہنچنے میں رکاوٹیں حائل کرنے کی کسی کی مجال نہیں یہ بات لاتور ضلع شیوسینا(یو بی ٹی) کے صدر سنتوش سومونشی نے کہی۔خوندمیر ملّا متر منڈل کے زیرِ اشتراک،ملت انجمن مہدویه اوسہ ضلع لاتور کی جانب سے خواجہ بندہ نواز حسینہ گرلز ہائی اسکول اوسہ میں شہر اوسہ کے ایس ایس سی اور ایچ ایس سی میں کامیاب تمام اقلیتی طلباء و طالبات کی مہمانان خصوصی کے ہاتھوں حوصلھ افزائی کرتے ہوئےانہیں توصیفی سند،اسکول/ کالج بیگ دے کر گلپوشی کی گئی۔شیوسینا کی خواتین ونگ کے صدر جیا تائی اٹگے،مہاراشٹر کسان پریشد کے صدر راجیو کسبے،سابق کونسلر،انگد کامبلے ،سید عبدالحمید،ڈاکٹر وحید قریشی، پروفیسر عبدالوہاب ملےبھاری،اساتذہ تنظیم کے عبدالسلیم الند،جمعدار سر،سنجے اجلمبے، ماجد علی قاضی،اوربیٹ اسکول کے بانی ایڈوکیٹ اقبال شیخ ، شاداب ہنورے، اس وقت موجود تھے۔ معروف صحافی محمد مسلم کبیر نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام تعلیم کے حصول میں کبھی حائل نہیں ہوا بلکہ تعلیم کے حصول کے لیے مرد و زن کی تفریق بھی ختم کرتے ہوئے فرض قرار دیا ہے۔ لڑکیاں پردے میں رہ کر اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتی ہیں اور جہاں ذہانت ہو وہاں معاشی رکاوٹ بھی نہیں آتی اس بات کو حال ہی میں ایوت محل کی آئی اے ایس کامیاب طالبہ ادیبہ انم نے ثابت کر دیا ہے۔ شیو سینا کی جیا تائی اُٹگے نے کہا کہ کامیاب لڑکیوں کی تعداد دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اور تیقن دیا کہ کسی بھی سرکاری اور غیر سرکاری کاموں میں تعاون کرینگے۔سماجی جہد کار خوندمیر ملّا نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند برسوں سے خوندمیر ملّا متر منڈل اور ملت انجمن مہدویہ اوسا کی جانب سے کامیاب طلباء کی حوصلھ افزائی کی جا رہی ہے ۔ امسال شہر کے چھ مسلم طلباء ایم بی بی ایس کامیاب ہوئے اُن کو بھی تہنیت پیش کی گئی۔ جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے عظیم الورے ، ذیشان سید، ارباز خان پٹھان،غوث چودھری، نعمت الورے،ابراہیم تتاپورے، نے محنت کی۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!