مہاراشٹر

امراوتی: برارایجوکیشنل کانفرنس اینڈ عثمانیہ مسجد ٹرسٹ مجلس عامہ وعاملہ اجلاس میں لئے گئے اہم فیصلے

امراوتی: برار مسلم ایجوکیشنل کانفرنس اینڈ عثمانیہ مسجد ٹرسٹ کی مجلس عامہ وعاملہ کے دو اہم اجلاس 29 اکتوبر کو کانفرنس ہال میں مختلف اوقات میں نواب انیق احمد کی صدارت میں منعقد ہوئے جس میں کانفرنس اور ٹرسٹ کی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کے لئے اہم ترین فیصلے کئے گئے جن میں کرایہ ادا نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی چار جوئی کرنے اور ٹرسٹ کی ماہانہ فیس ادا نہ کرنے والے اراکین پر دستور کے مطابق کاروائی کرنے کو اور مسجد کے احاطہ میں موجود خستہ حال بیت الخلاءاور طہارت خانوں کی مرمت کو بھی منظوری دی گئی نیزعثمانیہ مسجد کے امام اور موذن کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویزکواتقاق رائے سے منظور کر لیا گیا، یہ بھی طے پایا کہ کانفرنس اورٹرسٹ کے خلاف غلط سلط شکایات‘ کرنے ٹرسٹ کی بدنامی کرنے ‘ٹرسٹ کے روزمرہ کے کام کاج ٹھپ کرنے کی غرض سے بنک اکاونٹ سیل کرنے مسجد کے احاطے میں غلط بیانی پر مبذول بورڈ آویزاں کرنے‘ وقف بورڈ ‘ٹری بیونل ‘ پولس اسٹیشن اور ہائی کورٹ میں مقدمات درج کرکے ٹرسٹیوں کو ہراساں کرنے والوں کےمطابق کاروائی کرنے کے لئے بھی اجلاس میں منظوری دی گئی.مجلس عامہ کا اجلاس وقت مقررہ پر شروع ہوامگر کورم پرانا ہونے کی صورت میں اُسی جگہ ایک گھنٹہ بعد اجلاس ہوا جس میں سابق صدر جناب عزیزالحسن کی تجویزکو کہ تذکرہ مشاہیر برار کی تیسری جلد شائع کی جائے،غور وخوص کر کے منظور ی دی گئی جس کی ذمہ داری سابق صدر محترم نے قبول کی اس اجلاس میں پروفیسرعزیزالحسن ‘ انیق احمد‘ مشتاق خان‘ریاض الدین دیشمکھ ‘ انجنئیر سید اسرار ‘انجنئیراویس باسط ‘سرفراز نواز خان ‘ سعید احمد خان ‘ عبدالغنی غازی ‘ مرزا ندیم بیگ‘ شمیم احمد ‘ ڈاکٹر امان اللہ خان ‘ احفاظ اللہ خان ‘موجود تھے۔ رسم شکریہ سکریٹری مشتاق خان نے ادا کی جبکہ اجلاس کی کاروائی مرزازبیر بیگ نے قلم بند کی۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!