مہاراشٹر

اورنگ آباد شہر کے نام تبدیلی کولیکر شہر و ضلع میں پرائیویٹ پول کا چلن؛ کیا پول میں ووٹ کرنے سے کوئی فرق پڑے گا؟ ؛ پول کے چکر میں نہ پڑکر زیادہ سے زیادہ ابجیکشن داخل کریں؛ مہاراشٹر اردو پترکار سنگھ نے کی اپیل

اورنگ آباد:(کاوش جمیل نیوز): ملک کے ساتھ ساتھ دُنیا میں اپنی شناخت رکھنے والا تاریخی شہر اورنگ آباد کے نام کوبدلنے کی کوشیشیں کئی برسوں سے جاری تھی،جس کوموجودہ ریاستی حکومت نے انجا م تک پہنچایا۔ شہر کے نام بدلنے کے اعلان کے بعد سے یہاں کے ساکنان میں بے چینی ہے تو کچھ فرقہ پرست سیاسی پارٹیوں اور لوگوں میں اس بات کی خوشی ہے کہ شہر کانام اب چھترپتی سمبھاجی نگر ہوگیاہے۔فی الحال معاملہ عدالت میں زیرالتوا ہے اور اس معاملے میں عدالت نے ابجیکشن داخل کرنے کی مدت دی ہے۔ابجیکشن مخالف اور حمایتی دونوں جانب سے عدالت نے منگوائے ہیں.شہر میں دیکھنے میں آرہا ہے چھترپتی سمبھاجی نگر نام کو قائم رکھنے کے لئے جدوجہد جاری ہے .شہر کے مختلف مقامات پر نام کے حمایتی کیمپ لگواکر فارم بھرے جارہے ہیں اور شہر کے ایسے لوگ جو چاہتے ہیں کہ ہمارے شہر کا نام صرف اور صرف اورنگ آباد رہے وہ کھل کر سامنے آرہے ہیں‌ ،شہر کے مختلف علاقوں میں‌کیمپ لگواکر فارم بھی لئے جارہے ہیں‌لیکن مکمل طور پر لوگ سامنے نہیں‌آرہے ہیں ، ایسے بہت سے لوگ ہیں جن کی زبان پر تو ہے کہ اورنگ آباد ہی رہے لیکن اُن کی طرف سے ایسی کوئی حرکت نہیں ہورہی ہے جس سے پتہ چلے کہ وہ شہر کے نام بدلنے کے خلاف ہے.اسلئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس معاملے میں حصہ لینے کی سخت ضرورت ہے.گذشتہ دو روز سے دیکھنے میں آرہا ہے کہ وہاٹس اپ گروپس میں ایسی پوسٹ گردش کررہی ہے جس میں پول میں حصہ لیکر ووٹ کرنے کی اپیل کی جارہی ہے.ایسی چیزوں سےہمیں چوکنا رہنا ہوگا.کیونکہ یہ صرف اور صرف ہمیں ہمارے مقصدسے ہٹانے کی صرف سازش ہوسکتی ہے کیونکہ لوگ یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ ہم نے ووٹ کردیا تو ہمارا کام ہوگیا.اسلئے زیادہ سے زیادہ لوگوں نے قانونی اعتبار سے ابجیکشن داخل کرنے کی ضرورت ہےنہ کہ پرائیویٹ پول جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ،اُس میں اپنا وقت ذائع نہ کرتے ہوئے جلد سے جلد اپنے اپنے ابجیکشن داخل کریں۔اس طرح کی اپیل مہاراشٹر اُردو پترکار سنگھ کے بانی صدر جمیل احمد شیخ نے کی ہے۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!