اورنگ آباد: مراٹھواڑہ کالج آف ایجوکیشن میں قومی تعلیمی پالیسی2020 کے عنوان سے یک روزہ سمینار کا انعقاد
اورنگ آباد : مورخہ 3 نومبر 2023 ء مراٹھواڑہ کالج آف ایجوکیشن میں IQAC اور RDC کے باہمی اشتراک سے قومی تعلیمی پالیسی2020 کے عنوان سے یک روزہ سمینار کا انعقاد ۲ نومبر 2023 ءکو عمل میں آیا۔ مراٹھواڑہ کالج آف ایجوکیشن کی پرنسپل محترمہ پروفیسر نوید السحر صاحبہ نے اس پروگرام کے تمہیدی کلمات ادا کئے ۔ آرگنائزنگ سیکریٹری پروفیسر کنیز فاطمہ نے اس پروگرام کی غرض و غایت بیان کی ۔ مولانا آزاد کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مظہر احمد فاروقی نے کلیدی خطبہ سے نوازا جس میں انھوں نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں تعلیم سے متعلق اہم نکات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ افتتاحی اجلاس کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر انصاری خورشید احمد اور خان وحیدہ ہارون نے انجام دی جبکہ اظہار تشکر پروفیسر ڈاکٹر شیخ عمران رمضان نے ادا کیا۔ تکنیکی اجلاس میں ڈاکٹر انصاری خورشید احمد نے ٹیچر ایجوکشین کے عنوان پر اپنا مقالہ پیش کیا۔ ڈاکٹر مرزا محفوظ بیگ نے NEP – 2020 and school education – teacher ، خان وحیدہ ہارون نے NEP-2020 Practical applicability, ، شیخ کاشفہ انجم نے NEP-2020 and High School Education , ڈاکٹر شیخ تہمینہ ناز NEP-2020 Education through Indian languages ، ڈاکٹر خان تنویر حبیب ABC in NEP – 2020 اور کھاٹک عبدالرحیم نے NEP-2020 and Higher Education کے عنوانات پر اپنے مقالہ جات پیش کئے۔ تکنیکی اجلاس کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر شیخ سبحان حسن اور ڈاکٹر سہیل ذکی الدین نے انجام دئے ۔ اس نشست کے آخر میں شرکا کو صداقت نامے عطا کئے گئے اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا گیا۔