مہاراشٹر

اورنگ آباد: ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکرمراٹھواڑہ یونیورسٹی میں اصول و ضوابط کی پامالی ؟ میعاد ختم ہونے سے پہلے ہی بی ایڈ امتحان کا ٹائم ٹیبل جاری ؛ بی ایڈ کے طلباء و طالبات میں غصہ کی لہر ؛ مکمل میعاد ختم ہونے کے بعد امتحان لینے کا مطالبہ ؛ اسٹوڈنٹس تنظیموں کو دھیان دینے کی ضرورت ؛پڑھیں تفصیلی رپورٹ

اورنگ آباد: (کاوش جمیل نیوز) : امسال ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی میں صاف طور پر اصول و ضوابط کی پامالی دیکھی جارہی ہے. بی ایڈ امتحان کے سیمسٹر کے دوران 90 دن کا وقفہ ہونا ضروری ہے، اُس کے باوجود اس سال میعاد ختم ہونے سے پہلے ہی سیمسٹر کے امتحانات کا آغاز کیا جارہاہے جس کی وجہ سے بی ایڈ کے طلباء و طالبات تذبذب کا شکار ہیں.جب سے ٹائم ٹیبل جاری کیا گیا ہے تب سے طلباء و طالبات میں کھلبلی مچی ہوئی ہے.طلباء و طالبات کا کہنا ہے کہ گریجویٹ ،پوسٹ گریجویٹ اور مختلف کورسیس کے امتحانات اپریل ماہ میں منعقد کئے گئے تھے اور آن لائن نتائج ظاہر ہونے کے بعد یکم جون کو مارک شیٹس تقسیم کی گئی .سیمسٹر کے لئے 90 دن کی میعاد گزرنا لازمی ہے.بی ایڈ کورس میں انٹرن شپ کے لئے چوتھے سیمسٹر میں‌تقریبآ دس ہفتوں کا وقت دیا جاتا ہے اور یہ یونیورسٹی کے دستور میں بھی درج ہے.تحریری امتحان کا ٹائم ٹیبل جاری کردیا گیا ہے اور اطلاع ہے کہ انٹرن شپ کے لئے موقع نہیں‌دیا گیا.اور ایسی بھی اطلاع ہے کہ اس دوران سی ٹی ای ٹی امتحان کی تاریخ‌ کا بھی اعلان ہوچکاہے جو آئندہ 7 جولائی کو ہونا ہے اور سی ٹی ای ٹی کے امتحانات ریاست کے دیگر اضلاع میں منعقد ہورہے ہیں جس کے لئے کم وقت میں زیادہ سفر کرنا بھی بہت مشکل ہوگا،ایسے میں بی ایڈ کے طلباء و طالبات پریشان ہیں. یونیورسٹی کے اس طرح کے رویہ سے بی ایڈ کے طلباء و طالبات پریشان ہیں کہ وہ تحریری امتحان کی تیاری کریں یا سی ٹی ای ٹی امتحان کی ؟ اس لئے اس مناسبت سے طلباء و طالبات متعلقہ افسران سے بھی شکایات کرچکے ہیں لیکن فی الحال اس کا کوئی اثر دیکھنے کو نہیں مل رہاہے. کاوش جمیل ادارہ ایسی تنظیموں سے اپیل کرتا ہے جو اسٹوڈنسٹس کے مسائل کو اُٹھاتے ہیں کہ وہ جاکر یونیورسٹی انتظامیہ کے پاس جاکر پرزور طریقے سے اس مسئلہ کو اُٹھاکر بی ایڈ کے طلباء و طالبات کو انصاف دلانے کا کام کریں..

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!