مہاراشٹر

اکولہ ضلع ماحولیاتی تحفظ کمیٹی کی جانب سے شجر کاری ؛ سید محسن اُردُو ہائی اسکول میں کئی پودے لگائے گئے

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :اکولہ ضلع ماحولیاتی تحفظ کمیٹی کی جانب سے شجر کاری اکولہ ڈسٹرکٹ انوائرمنٹ پروٹیکشن کمیٹی کی جانب سے ماحولیاتی تحفّظ مشن کے تحت ینگ مسلم ایجوکیشن اینڈ سوشل ویلفیر سوسائٹی پاتور کے زیر اہتمام سید محسن اردو ہائی اسکول وجونیئر کالج شیونی کے وسیع و عریض میدان میں احاطے میں سابق ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر پرکاش اندھارے کی صدارت میں شجر کاری کی گئی۔ اس موقع پر راجیش کھمکر ،سوسائٹی کے سیکریٹری سید اکبر عبداللہ،پنچایت سمیتی ممبر اور سابق سرپنچ شیخ صابر شیخ موسیٰ، ڈاکٹر ذاکر نعمانی سر ،پرنسپل سید محب اقبال ،عاصم الدین اکرام الدین، شمشیر خان ،محمد مجاھد ،محمد زاہد ،انوار الدین خان،عظمت اللہ اسد خان، قاضی معین الدین، محمد فاروق نے خُصوصی شرکت کی ۔پروگرام کی غرض و غایت عاصم الدین نے بیان کی بعد ازاں سید اکبر عبداللہ ،ڈاکٹر ذاکر نعمانی ،راجیش کھمکر اور پرکاش اندھا رے سر نے درخت کی اہمیت،فوائد،ماحول کی حفاظت پر روشنی ڈالی۔ سبھی معززین نے اسکول کے وسیع و عریض میدان میں پودے لگائے۔ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اجے بانڈی سر ،ضلع صدر محسن خان ،نائب صدر امیش مہاسے، کارگزار صدرمحمد وسیم الدین، سکریٹری ناہوش کمار بوروڑے ، امیر شیخ، ڈاکٹر فیضان علی خان، سوپا ن یادگیرے، گوپال مکنڈے، پردیپ پوار، وسیم احمد خان، پرکاش چترکر،شیخ عنایت اللہ،دلیپ ٹھاکرے، شام پاٹھک،گھنشام چوان، مہندر بھگت ،اجے پاٹل،منوج واڈکر، پرشانت اکوت،راجیش دیشمکھ، نیلیش شیگوکر،محمد اشفاق شام کولٹ ،اسکول اسٹاف نے بڑی محنت کی ۔ شجر کاری مہم میں بستی کے لوگ ،والدین کثیر تعداد میں موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت محمد انور الدین نے بڑے موثر انداز میں کیا اور عاصم الدین سر کے اظہار تشکّر پر یہ تقریب اختتام ہُوئی۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!