اکولہ کی تاجنہ پیٹھ اسکول کے صدرمدرس محمد فاروق احمد کو کیا گیا الوداع
اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :شہر اکولہ میں واقع ضلع پریشد تا جنہ پیٹھ اُردو اسکول کے صدر مدرس محمد فاروق احمد اپنی تعلیمی خدمات سے30 جون کو سبکدوش ہوئے۔اکولہ ضلع ماحولیاتی تحفّظ کمیٹی کی جانب سے موصوف کو مدرسہ ہذا کے وسیع و عریض ہال میں ایک عظیم الشان تقریب کے ذریعے الوداع کیا گیا ۔ ضلع ماحولیاتی تحفظ کمیٹی کے رہنماپرکاش ا ندھا رے، راجیش کھمکر،اجے بانڈی، اشوک آہیکران تمام معززین کی موجودگی میں محمد فاروقاحمدکاشال وہاراورتحفہ دےکر اعزاز کیا گیا۔ تاجنہ پٹھ اسکول کے انتظامیہ کمیٹی کےصدر اعجاز احمد خان، اکولہ ماحولیاتی تحفّظ کمیٹی کے ضلع صدر محسن خان، نائب صدر امیش ماسا ئے ،سکریٹری نا ہش کمار بوروڑے، امیر، منوج واڈکر، ڈاکٹر فیضان علی خان،پرشانت اکوت، دلیپ ٹھاکرے، نیلیش شیگوکر،گوپال مکنڈے، پردیپ پوار، سوپن یادگیرے، وسیم احمد خان، اجے پاٹل، ورکنگ صدر وسیم الدین،پرکاش چترکر، شیخ عنایت اللہ،راجیش دیشمکھ،محمد اشفاق،عارف الرحمن ، شام کولت، گوپال محلے، شیام پاٹھک، گھنشیام چوان، عبدا لعزیز نے محمد فاروق احمد سر کو فرداً فرداً مبارکباد اور اپنی دعاؤں سے نوازا اور سبھی نے ان کی صحت مند زندگی کی دعا کی۔پروگرام کی نظامت منوج واڈکر نے کی اور رسم شکریہ کی ذمّہ داری اجے پاٹل نےنبھائی۔