مہاراشٹر

اکولہ کی شاہ بابو ہائی اسکول و جونئیر کالج میں ،یک روزہ سیمینار و ورکشاپ کا انعقاد

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :شاہ بابو ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انتظام شاہ بابو ہائی اسکول و جونئیر کالج حمزہ پلاٹ آ کولہ میں مورخہ یک روزہ سیمینار و ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سوسائٹی کے سیکرٹری سید اسحاق راہی صاحب نے کی جبکہ بطور مہمان خصوصی جغرافیہ کے ایکسپرٹ اور مشہور ریسورس پرسن جناب ریاض الخالق صاحب موجود تھے ۔ابتدا میں یوم تعلیم کی نسبت سے ادارے کے طلباء وطالبات نے مولانا ابوالکلام آزاد کی ادبی ،علمی اور سیاسی خدمات کو اپنی تقاریر کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا بعد ازاں ریاض الخالق صاحب نے جدید قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے اہم نکات کوتفصیل سے بیان کیا ۔دوسرے سیشن میں ریاض الخالق صاحب نے جغرافیہ کی تدریس کے طریقے ،دوران تدریس استعمال کی جانے والی اصطلاحات وغیرہ کو پاور پوائنٹ پریزینٹیشن کے ذریعے پیش کیا ۔صدر تقریب سید اسحاق راہی صاحب نے تمام اساتذہ سے جغرافیہ کی تدریس کے دوران گلوب،نقشے اور توضیحات کے استعمال کرنے کی تلقین کی۔سیمینار کی نظامت عبد المشتاق سر نے کی جبکہ محمد عارف شیخ سر (پرنسپل)کے اظہار تشکر پر سیمینار کا اختتام عمل میں آیا ۔سیمینار میں سوسائٹی کے زیر انتظام چلنے والی تمام اسکولوں کے اساتذہ موجود تھے ۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!