اکولہ کی عمرین اردو اسکول میں Food Festival
اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) : عمرین اردو مائناریٹی ایجوکیشن سوسائٹی اکولہ کے زیر انصرام عمرین اردو سیمی انگلش پرائمری اسکول ،اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج شاداب نگر اکوٹ فائل اکولہ مہاراشٹر میں فوڈ فیسٹیول ( آنند میلہ) انتہائی جوش و خروش کے ساتھ انعقاد پذیر ہوا ۔ سوسائٹی کے صدر الحاج غلام عارف صاحب اور سیکریٹری شمیم اختر کی خصوصی شرکت رہی ۔ ان کا شال اور پھول سے استقبال کیا گیا ۔ صدر مدرس محمد سہیل اختر ، ڈاکٹر مجاہد احمد ، مہوش عارف ، عائشہ عارف ، اظہر انصاری ، محمد محسن احمد ، محمد رفیع الدین مجاہد ، سید شہباز اور شیخ رضوان کی رہنمائی میں طلبہ نے مختلف قسم کی کھانے اور پینے کی اشیاء کی دکانیں سجا کر تجارت کے فن اور نفع و نقصان کا تجربہ حاصل کیا ۔ طلبہ کا جوش و خروش اپنے عروج پر تھا ۔ اس موقع پر طلبہ نے چائے ، پینے کے لیے پانی اور دیگر سہولیات کا نظم بڑے احسن طریقے پر انجام دیا ۔ فوڈ فیسٹیول کی کامیابی کے لیے سبھی معلمین و معلمات ، غیر تدریسی عملہ اور طلبہ نے جدو جہد کیں ۔