اکولہ کے ملت میں مشن یو پی ایس سی امتحان کے تقسیم انعامات؛ مسابقتی امتحان طلبہ کے معیار کو بڑھانے کے لئے ضروری …….کریم سالار
اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :مقامی ملت اردو ہائر پرائمری سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کے 42 طلبہ نے الفیض فاؤنڈیشن جلگاؤں کی جانب سے یو پی ایس سی کے مقابلہ جاتی امتحان میں شرکت کی تھی، جن میں سے 24 طلبہ پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرکے کامیاب ہوئے، جنہیں حال ہی میں ایک پروگرام میں جلگاؤ ں اقراء تعلیمی اِدارے کے سکریٹری کریم سالار کی صدارت میں انعامات سے نوازا گیا۔پہلا مقام حاصل کرنے والوں کو فاؤنڈیشن کی طرف سے کالج بیگ، دوسرا مقام حاصل کرنے والوں کو کالج کی فائل اورتیسری پوزیشن والوں کو کمپاس باکس اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ اول نمبر آنے والوں میں خزیمہ اریب خان مبشر خان، محمد حزیف محمد عرفان، جویریہ فاطمہ شیخ جا بیر، عافیہ انعم فیض الحسن، ماویہ انجم محمد عقیل، عائشہ صدیقہ شیخ جابیر، مسکان انجم اسرار احمد، فوزیہ انجم محمد ایوب، مسعودہ فرحین محمد خان، دوم نمبر آنے والوں میں سید تصور سید شکور،شیخ زاہد شیخ اقبال عریبہ تسنیم شیخ نثار ،مہوش فاطمہ محمد صادق صبیحہ خاتون محمد الیاس ، سوم نمبر آنے والوں میں شیخ نعمان شیخ رحمان، شیخ سہیل شیخ صادق، مدیحہ ایمن عارف حسین ، ثناء انعم عبدالقادر، کا اعزاز کیا گیا ۔۔اس مسابقتی امتحان کے کوآرڈینیٹر پروفیسر سید مظہر الدین نے اہم کردار ادا کیا۔اس موقع پر اورنگ آباد کے مشہور اسلامی اسکالر مولانا محمد الیاس فلاحی، ڈاکٹر ہارون بشیر، ملت سوسائٹی کے سی ای او سرفراز نواز خان، حاجی سید یونس، اعجاز خان، پرنسپل مبین الرحمان، صدر معلمہ کوثر جہاں، یاسمین بانو، اشتیاق حسین، نورجہاں، نعمت علی وغیرہ مہمانان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔پروگرام کا آغاز گیارہویں جماعت کی طالبہ ادینہ سحر کی تلاوت قرآن سے ہوا۔
تعارفی تقریر میں سرفراز نواز خان نے مشن یو پی ایس سی کے مقابلہ جاتی امتحان کے مقصد اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔صدارتی تقریر میں کریم سالار نے مشن یو پی ایس سی کے مقابلہ جاتی امتحان کے بارے میں تفصیلی معلومات دی۔اور کہا کہ مسابقتی امتحان بچوں کے معیار کو بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم ہے جس کا والدین اور معاشرے کو خیر مقدم کرنا چاہیے. پروگرام کی نظامت نعمت علی نے اور اظہار تشکر اشتیاق حسین نے ادا کیے۔ اپر پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کے تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔