مہاراشٹر
اکولہ گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ہونے والے ہیلتھ کیمپ کی کھیٹی گرام پنچایت میںدی گئی معلومات
کھیٹی اکولہ: (کاوش جمیل نیوز) : اکولہ ضلع کے پاتور تعلقہ کے گرام پنچایت کھیٹی میں اکولہ گورنمنٹ میڈیکل کالج میں آئندہ مورخہ 7 اور 8 اکتوبر کومفت ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے،جس میں دیہی علاقوں کے لوگوں کی تمام بیماریوں کا علاج کیا جائے گا. اس طرحکی معلومات محکمہ صحت کے افسران نے بتایا.اس موقع پر سرپنچ ظہور خان، ڈاکٹر مہوش فاطمہ اور ہیلتھ ورکر گوپال راوت شیٹی ،گرام پنچایت ممبر ساجد شیخ موجود تھے.اس وقت کھیٹی گرام پنچایت کے سرپنچ ظہور خان نے تمام لوگوں سے اس ہیلتھ کیمپ سے فائدہ اُٹھانے کی اپیل کی ہے.