مہاراشٹر

ایوت محل: ضلع پریشد اردو مڈل اسکول لوہی میں جلسہ سیرتِ النبیٌ

ایوت محل: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) : ایوت محل ضلع کے تعلقہ داروہ کے لوہی گاؤں میں واقع ضلع پریشد اردو مڈل اسکول میں ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے سیرت النبی کا جلسہ اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت اسکول صدر مدرس محمد اکرام نعیم نے فرمائی تقریب کی غرض و غایت ارشاد احمد نے بیان کی ۔ اشفیہ افضل خان ،بریرہ ارشاد احمد ،مصباح لیاقت علی ،صفیان احمد خان ،ریحان شیخ مشتاق اور ریحان شیخ عقیل اِن طلباء نےبہترین انداز میں تقاریر ،مکالمے اور نعت پاك اور پیش کئے۔ پروگرام کے اختتام کے بعد ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سبھی طلباء شریک تھے ۔رضوانہ باجی نے سیرتِ طیبہ پر بھر پور روشنی ڈالی ۔تقریب کی نظامت کے فرائض شبنم میڈم نے بحسن وخوبی انجام دی اور اظہار تشکر ارشاد احمد سر نے ادا کئے ۔تقریب کو کامیابی سے کر نے کے لئےاسٹاف نے انتھک محنت کی ۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!