باہمی نزاعات میں دارالقضاء سے رجوع وقت کی اہم ضرورت 2 دسمبر کو دارالقضاء کے ہونے والے پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت کریں عوام وخواص سے جمعیۃ علماء ضلع جالنہ کی اپیل
جالنہ: (بذریعہ شیخ احمد) : 2 دسمبر بروز سنیچر کو شہر جالنہ کی وسیع وعریض مسجد مسجد حضرت بلال رض ماما چوک جالنہ میں دارالقضاء ضلع جالنہ کے آٹھ سال مکمل ہونے پر ایک عظیم الشان اجلاس عام کا انعقاد امیر شریعت مراٹھواڑہ حضرت مفتی معز الدین صاحب قاسمی کی سرپرستی اور ہندوستانی مسلمانوں کے متحدہ پلیٹ فارم آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سیکرٹری جلیل القدر عالم دین حضرت مولانا فضل الرحیم مجددی صاحب کی صدارت میں ہونے جارہا ہے جس میں خصوصی مقررین کی حیثیت سے حضرت مولانا مفتی عتیق احمد صاحب استاذ حدیث وفقہ دارلعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ وکنونیر دارالقضاء کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ۔حضرت مولانا مفتی تبریز عالم صاحب قاسمی آرگنائزر دارالقضاء کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ۔حضرت مولانا مفتی اشفاق صاحب قاسمی قاضی شریعت دارالقضاء آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ضلع اکولہ بھی تشریف لارہے ۔دارلقضاء کا قیام اور قائم شدہ دارالقضاؤں کا استحکام اور باہمی نزاعات میں ان سے رجوع وقت کی اہم ضرورت اور تحفظ دین و شریعت کا ضامن ہے ان خیالات کا اظہار پریس نوٹ کے ذریعہ حضرت مولانا حسن ملی ندوی صدر جمعیۃ علماء ضلع جالنہ نے کیا نیز جمعیۃ علماء ضلع جالنہ کے تمام عہدیداران کو بذریعہ سرکولر اس پروگرام کو کامیاب بنانے کےلئے کوششیں کرنے کی ہدایت دی ساتھ ہی ذمہ داران قوم وملت اور عوام الناس مسجد حضرت بلال رض ماما چوک جالنہ میں بروز سنیچر بعد نماز مغرب ہونے والے پروگرام میں دوست احباب کے ساتھ شرکت کی اپیل کی ہے.