مہاراشٹر

بیڑ: سید حسین اختر کے صاحبزادے سید حسیب اختراورنگ آباد لا کالج سے ایل ایل ایم میں اول رینک سے ہوئے کامیاب ؛ اہل خانہ و دوست واحباب میں‌خوشی کی لہر

بیڑ: (پریس ریلیز) : شہر کے بھالدار پورہ علاقہ کے سینئر سماجی کارکن،معروف کالم نگار، شاعر، اردو ادب کے ماہر اوررکن بورڈ آف اسٹڈیز شعبہ اُردو ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی سید حسین اختر کے صاحبزادے سید حسیب اختر نے قانون کا ایل ایل ایم امتحان،ایم پی لاکالج،اورنگ آباد سے فرسٹ رینک سے کامیاب کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سید حسیب اخترنے +2 تک کی تعلیم بیڑ شہر میں ہی حاصل کی،جس کی تفصیل اس طرح ہے:پہلی سے ساتویں جماعت تک راجیو گاندھی پرائمری اردو اسکول سے، ساتویں سے دسویں جماعت تک الھدیٰ اردو اسکول سے، گیارہویں اور بارہویں جماعت کی تعلیم ملیہ جونیئر کالج سے حاصل کی۔بعد ازاں انھوں نے اعلا تعلیم کے لیے شہر ِ علم وادب ،شہر اورنگ آبادکارُخ کیا۔یہاں انھوں نے مانک چند پہاڑے لا کالج (ایم پی لاکالج) اورنگ آباد میں ایل ایل بی میں داخلہ لیا۔ایل ایل بی کامیاب ترین نشانات سے پاس کرنے کے بعد ایل ایل ایم میں داخلہ لیا۔
خوش آئند ہے کہ مذکورہ ادارے سے سید حسیب اختر نے ایل ایل ایم میں اول رینک سے پاس ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ آفریں اس امر پہ ہے کہ انھوں نے پوری تعلیم اردو میڈیم سے ہی حاصل کی ہے۔ اب وہ پی ایچ ڈی کرنے کا ارادہ رکھتے ہے۔
مقابلہ جاتی امتحان میںانھوں نے جو شان دار کامیابی اورشہرت حاصل کی ہے اس پر ان کے تمام عزیز و اقارب، دوستوں اور اہل خانہ میں خوشی کا ماحول ہے؛ معاً انھوں نے سید حسیب اختر کو مبارکباد پیش کی نیز ان کے روشن مستقبل اور مزید باکمال تعلیمی کیریئر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!