تعلیمی اور سماجی خدمات کا اعتراف میں شیخ عبدالرحیم سر “مولانا ابوالکلام آزاد شیکشن رتن” ایوارڈ کے لئے منتخب
اورنگ آباد: ما نوسکی ملٹی پرپز فاؤنڈیشن، ملکاپور کی جانب سے اورنگ آباد کے مشہور سماجی کارکن اور پیشے سے استاد و ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے بانی صدر شیخ عبدالرحیم سر کی سماجی و تعلیمی خدمات کا عتراف کرتے ہوئے انہیں “مولانا ابوالکلام آزاد شیکشن رتن ایوارڈ” کے لئے منتخب کیا گیا ہیں ۔ واضح ہو کے شیخ عبدالرحیم سر گزشتہ کئی سالوں سے تعلیمی میدان اور سماجی میدان میں کام انجام دے رہے ہیں وہ ایک NGO ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے ذریعے طلباء اور اساتزہ کے لئے کام کر تے آرہے ہے۔ ابھی تک بہت سارے مسائل انہونے ممبئی منترالے تک لے کر گئے ہے۔ گلدستہ کی بجاے کتاب اس روایات کو انہونیں گلی سے لے کر دلّی تک مشہور کیا ہے ۔اساتزہ اور طلباء کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔ انکی یہی تڈ پ اور لگن کو دیکھتے ہوئے ما نوسکی ملٹی پرپز فاؤنڈیشن، ملکاپور کی جانب سے شیخ عبدالرحیم سر کو ایک عالی شان تقریب میں 02 دسمبر 2023 کو ہوٹل امول، ملکاپور میں ایک شاندار تقریب میں بدست مہاراشٹر کے موعزیز مہمان کی موجودگی میں دیا جائے گا ۔ایوارڈ کے لئے منتخب کیے جانے پر والدین ،دوست احباب رشتےدار اور دیگر سماجی اور تعلیمی تنظیمی صدور نے دلی مبارک باد دی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔