تمام اسکولوں میں اساتذہ کے لیے ڈریس کوڈ ; نام کے آگے Tr انگریزی میں یا پھر مراٹھی میں ٹی کا اضافہ
ممبئی: (نامہ نگار): ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی سکریٹری تشار مہاجن نے 15 مارچ 2024 کو جی آر جاری کر ریاست بھر اسکولی اساتذہ کے لیے ڈریس کوڈ جاری کیا ہے۔ نیز اساتذہ کے نام کے آگے انگریزی زبان میں “Tr” یا مراٹھی زبان میں “T” کا اضافہ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 نے استقبال کیا ہے۔ تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد کے مطابق مذکورہ نوٹیفکیشن کا اطلاق مقامی خود حکومتی اداروں کے اساتذہ، پرائیویٹ انتظامیہ کے امداد یافتہ، جزوی طور پر امداد یافتہ، غیر امداد یافتہ، سیلف فنانس کے ساتھ ساتھ اقلیتی انتظام کے تمام بورڈز اور تمام میڈیم کے اسکولوں پر ہوگا۔ اس لئے حکومت اس بات کو یقینی بنائیں کہ مختلف انتظامیہ کی جانب سے جی آر کا غلط معنی نکال اساتذہ پر دیگر سختی نا ٹھوس دیں، لوٹ کھسوٹ والے آفیسران غلط فائدہ نا اٹھائیں، جی آر مطابق اساتذہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پہنا ہوا لباس صاف ستھرا ہو۔ اسکول کی طرف سے تمام اساتذہ کے لیے ایک ہی ڈریس کوڈ کا فیصلہ کیا جانا ہے۔ متعلقہ اسکول مرد اور خواتین اساتذہ کے پہننے والے لباس کے رنگ کا تعین کرے۔ مرد اساتذہ کو پہننے والی شرٹ کا رنگ ہلکا اور پینٹ کا رنگ گہرا ہونا چاہیے۔ مرد اور خواتین اساتذہ دونوں کو مناسب جوتے پہننے چاہئیے ،اسکاؤٹ گائیڈ کے اساتذہ اسکاؤٹ گائیڈ کا لباس پہنیں گے۔ اگر کوئی طبی وجہ ہو تو مرد/خواتین اساتذہ کو جوتا پہننے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔