پربھنی: جاگیردار فیملی کی طرف سے محمد جاوید خان جاگیردار کی شاندارگلپوشی
پربھنی: (بذریعہ ای میل) :بتاریخ 23 اکتوبر2023 کو ناندیڑھ کے جاگیردار فیملی کی جانب ایک پروقار تقریب محمد جاوید جاگیردار کو مثالی معلم ایوارڈ ملنے کی ضمن میں ان کی شاندار گلپوشی کی گئی. محمد جاوید خان جاگیردار ضلع پریشد پرائمری اسکول ممتا اردو گنگاکھیڑ اسکول میں صدر مدرس کے عھدے پر فائز ہے پربھنی ضلع پریشد کے محکمہ تعلیمات کی جانب سی امسال 2023 کے لیے محمد جاوید خان جاگیردار کا نام مثالی معلم ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا. واضح ہو کے امسال ضلع پربھنی کی جانب سی مثالی معلم ایوارڈ کے لیے جملہ 11 اساتزہ کا انتخاب عمل میں آیا جس میں جاوید خان اردو اسکول کے واحد مدرس ہے. عیاں رہے کے جاوید جاگیردار کا شمار پربھنی کےمتحرک اور سرگرم اساتزہ میں کیا جاتا ہے جو اسکولی سطح پر مبنی ساری سرگرمیوں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں.ملحوظ رہے کے جاوید خان جاگیردار کو اس سے قبل کئی تنظیموں کے زریعے ریاستی قومی سطح پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے. جاوید خان کو اس ایوارڈ سی نامزد کیے جانے پر تعلیمی سماجی حلقوں کے زریعے جا بجا مبارکباد دی جارہی ہے.