مہاراشٹر

حافظ محمد حماد نعمانی کی ایس ایس سی امتحان میں 84.20 فیصد سے کامیاب

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :مہاراشٹر اسٹیٹ سیکنڈری اینڈ ہائر سکینڈری ایجوکیشنل بورڈ کی جانب سے مارچ 2024 میں منعقدہ دسویں جماعت کے امتحان میں حافظ محمد حماد نعمانی ولد حافظ عبدالرحیم نعمانی (مرحوم)نے 84.20 فیصد نشانات حاصل کر کے اپنے خاندان ، رشتہ داروں اور اسکول کا نام روشن کیا ہے اكولہ ضلع کے تیلہا ر ا تعلقہ میں واقع ہیور کھیڑ شہر کی معروف ضلع پریشد مہاتما گاندھی ہائی اسکول کے طالب علم محمد حماد نعمانی کو اسکول کے سبھی اساتذہ کے ساتھ ساتھ اپنے چچا ڈاکٹر محمد ذاکر نعمانی کی خصوصی رہنمائی رہی بتا دیں کہ محمد حماد نعمانی کے والد عبدالرحیم نعمانی مدرس ہونے کے ساتھ ساتھ حافظ قرآن بھی تھے سال 2012 میں جن کا انتقال ہوگیا تھا ۔حماد نعمانی معروف عالم دین شیخ طریقت رہبر شریعت قاری عبدالکریم نعمانی نقشبندی مجدّدی دامت برکاتہم العالیہ کی پو تے ہیں اور حضرت والا قطبِ عالم محبوب العلماء و الصلحاء حضرت اقدس مولانا پیر ذوالفقار نقشبندی مجددی مدظلہ العالیہ کے خلفاء میں سے ہے ۔ حماد کے چچا جان حیدرآباد شہر میں خلیل احمد نعمانی سینیئر سائنٹسٹ کے عہدہ پر فائز ہیں حماد نعمانی کے افراد خاندان نے ضلع پریشد مہاتما گاندھی ہائی اسکول ہیور کھیڑ کے صدر مدرس سید قمر علی ،عتیق الرحمٰن،کلاس ٹیچر نبیلہ فرحین باجی، اور ڈاکٹر محمد ذاکر نعمانی کے علاوہ اساتذہ اکرام میں ظفر احمد ،محمد زبیر ،توصیف احمد خان ،کوثر نسرین باجی ،عبدالعظیم سرو تمام اسا تذہ کرام کا تہہ دل سے شکر یہ ادا کیا ہے۔
AKOLA DISTRIBUTOR JAMSHAM HAIR OIL 02

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!